About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

WVC Visit Garrison University Lahore

پی آر او نمبر66/21، مورخہ 08-02-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی گیریزن یونیورسٹی لاہور میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی۔ وائس چانسلر گیریزن یونیورسٹی میجر جنرل شہزاد سکندراور سینئر اینکر بلال قطب سے ظہرانے پر ملاقات ہوئی۔ باہمی دلچسپی کی اس ملاقات کے دوران تینوں وائس چانسلرز اور بلال قطب نے کرونا کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر میں اعلی تعلیم کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ دنوں یونیورسٹیز کے طلباء کی طرف سے آن لائن امتحانات کا مطالبہ بھی زیر بحث رہا۔ گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے آن لائن ایجوکیشن اور سسٹم کو مزید موثربنانے پر اسلامیہ یونیورسٹی نے کرونا سے ہونے والے نقصانات کا پہلے سے اندازہ لگاتے ہوئے بروقت آن لائن ایجوکیشن اور امتحانات کی پالیسی وضع کرکے عمل درآمد کروائی۔ گفتگو میں شریک تمام افراد نے اسلامیہ یونیورسٹی کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اسلامیہ یونیورسٹی بہترین اقدامات میں سب سے آگے رہی۔ میزبان وائس چانسلر میجر جنرل شہزاد سکندر نے گفتگو کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ اور خاص کر آن لائن ایجوکیشن کی ترویج کیلئے میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کا کردار مزید فعال ہونا چاہییئ اور انہوں نے پی ایچ ڈی کیلئے نئی متعارف ہونے والی پالیسی کو سراہا۔ اعلی تعلیم کے حوالے سے گفتگو میں ہیڈاف میڈیا سٹیڈیز ڈیپارٹمنٹ گیریزن یونیورسٹی عامر باجوہ۔لیکچرار لاہور کالج یونیورسٹی مس عرشہ میر۔ اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عدنان ملک اور راؤ شاہد اور ڈپٹی رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی خالد شیخ نے بھی حصہ لیا۔ اور اعلی تعلیم کے حوالے سے یونیورسٹیز اور ایچ ای سی کے کردار کو سراہا۔

Garison University Lahore
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.