About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor's interview for students on Iqbal Death Anniversary

پی ار آو نمبر 181/21،مورخہ21/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
حضرت علامہ محمد اقبال پاکستان حکیم الامت شاعر مشرق کے83ویں یوم وفات کے موقع پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم سب حضرت علامہ اقبال کے کلام اور ان کی فکر کا اعادہ کرتے ہیں۔ علامہ اقبال نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کا خواب دکھایا بلکہ انہوں نے ملت اسلامیہ کی عظمت کے احیاء کی بات کی۔ علامہ اقبال مشرقی اورمغربی دونوں فلسفوں سے اچھی طرح آگاہ تھے ان کے کلام میں ہمیں اللہ کی محبت،عشق رسول اور اسلام سے سچا پیار ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے کلام میں انسان دوستی اور بلند اخلاق کے بارے میں بتایا گیا ہے جو ایک سچے مومن کی پہچان ہوتے ہیں۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں زور دیا تھا کہ اس ملت و قوم کے نوجوان اپنی خودی کو تعمیر کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ علامہ اقبال کے کلام سے ہمیں یہ سبق لینا چائیے کہ جوافرادی قوت ہے اس کو ہم اپناتے ہیں جیسے علامہ اقبال نے کہا تھا کہ تقدیر اُمم کیا ہے کوئی کہہ نہیں سکتا،مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارہ اور افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر،ہرفرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ،تو ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ ایمان و یقین افراد کا سرمایہ تعمیر ملت ہے،یہی قوت ہے جو صورت گرِ تقدیر ملت ہے۔علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورنئے قائم شدہ شعبہ اقبالیات اور تمام اساتذہ،فیکلٹی ممبران،انتظامیہ اور تمام طلباوطالبات کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو نہ صرف علم کی روشنی سے بہرہ مند کرنا ہے بلکہ ان کے کردار کی تعمیراور ان کی خودی کو بلند کرنا ہے تاکہ وہ اقبال کے مثالی شاہین بن سکیں۔
WhatsApp Image 2021-04-21 at 3.10.03 PM (1)

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.