About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor Prof. Dr. Athar Mahboob visited Multan

پی آر او نمبر386/21، مورخہ 25-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے اعزاز میں ملتان کے علمی وادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ادیبوں، کالم نگاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان معروف کالم نگار و ماہر تعلیم نسیم شاہد تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیوررسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب اور قومی سطح پر ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ تاریخی اہمیت کی حامل یونیورسٹی نواب آف بہاولپور کے عظیم تعلیمی ویژن کی عکاس ہے جنہوں نے 100 سال قبل اس عظیم علمی ادارے کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور آج قومی اور عالمی سطح پر ایک بڑی اور اہم یونیورسٹی کے طور پر جانی جاتی ہے جہاں پر 46000سے زائد طلباء وطالبات بی ایس، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر تحصیل علم میں مصروف ہیں۔ اس طرح اساتذہ کی تعداد 1000سے بڑھ گئی ہے اور 800کے قریب وزیٹینگ فیکلٹی بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورحکومت کی پالیسی کے مطابق طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود اور انہیں بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اس وقت 13فیکلٹیز میں موجود 126شعبہ جات، ملحقہ کالجز اور انسٹی ٹیوٹ میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔ یونیورسٹی نے طلبا ء وطالبات کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا اور30فیصد طلباء وطالبات مختلف وظائف حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان احساس سکالرشپ کے فیز 2 میں 4083طلباء وطالبات کے لئے 370ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور تقریبا 14000طلباء وطالبات مختلف اداروں سے مالی امداد حاصل کررہے ہیں۔ اسی طرح طلباء و طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت سے ان کی یونیورسٹی میں آمدورفت بہت محفوظ ہو گئی ہے اور والدین کے لیے اطمینان بخش ہے کہ ان کے بچے شام کو اپنے گھروں میں پہنچ جاتے ہیں اور ہاسٹل کے اخراجات کی بھی بچت ہو جا تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تحقیقی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کر رہی ہے اور یونیورسٹی نے اپنے ذرائع سے 100ملین روپے اس مقصدکے لیے وقف کیے جن کی بدولت زراعت اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ درجے کی تحقیق ہور ہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ان چند جامعات میں شامل ہے جو اپنی زرعی مصنوعات کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ترقیاتی سرگرمیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بہت دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔ حال ہی میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نئے شعبہ جات کے قیام، ہاسٹل اور احمد پور شرقیہ میں نئے کیمپس کے لیے 4ارب روپے کی رقم مختص کی اور اس کی ترسیل حالیہ بجٹ میں شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور علم دوست ہونے کے ناطے شاعروں، ادیبوں اورکالم نگاروں کو بہت سراہتی ہے اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ یونیورسٹی نے پہلا ادبی و ثقافتی میلہ منعقد کیا جس میں ملک بھر سے اہل قلم،فنکاروں، شاعروں اور دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی اور آئندہ سالوں میں بھی بڑے پیمانے پر اس ادبی و ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب میں شریک معززین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو قابل تعریف قرار دیا اور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت میں یونیورسٹی میں ہونے والی غیر معمولی پیش رفت کو بہترین قرار دیا جس سے نہ صرف جنوبی پنجاب بلکہ قومی سطح پر پاکستان کے تعلیمی تاثر میں بہت اضافہ ہوگا۔ اس موقع پررکن سینڈیکیٹ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، میاں غفار، جبار مفتی، امجد بخاری، نصیر احمد ناصر، شکیل انجم، سجاد جہانیہ، مظہر عزیز، سلیم رضا آصف، اظہر سلیم، شاکر حسن شاکر، شریف ظفر، عبدالحکیم ملک، طحہٰ قریشی، ناصر محمود شیخ، نثار احمد اعوان، افضل شیخ، نسیم شاہد، محمد اشفاق، عبدالستار، میاں نواز، عامر شہزاد صدیقی، اکمل وینس اور مسیح اللہ جام پوری شریک تھے۔

WVC along with journalist of Multan 25.06.21

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.