About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor IUB advised for Vaccination against corona to Students and Parents

پی آر او نمبر383/21، مورخہ 23-06-2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی سوسائٹی کی درخواست پر عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام سٹوڈنٹس اور ان کے والدین خود کو اوراپنے بچوں کو فوری طور پر کرونا کی ویکسینیشن ڈوز دلوائیں۔یہ واحد طریقہ ہے کہ جس سے ہم اپنی کمیونٹی کو کرونا کی تباہ کاریوں کے اثرات سے بچا سکتے ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی کے تمام ملازمین سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ تم وہ اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سٹوڈنٹس کی ہیلتھ اور سیفٹی کو یقینی بنائیں اور فوری طور پر اپنے آپ کو بھی ویکسینیٹ کروائیں۔اس طریقے سے حکومت پاکستان کا 31 دسمبر 2021 کا ٹارگٹ کہ تمام پاکستانیوں کو کووڈ-19 کی ویکسین لگا دی جائے کو حاصل کرنے میں ہم اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ہمارا یہ فرض ہے کہ اپنے آپ کو کووڈ-19 ویکسینیشن کروائیں اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں بغداد الجدید کیمپس میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ کووڈ-19 ویکسینیشن سینٹر کی سہولت قائم کر دی گئی ہے اور پچھلے ایک ہفتے سے یہ سہولت موجود ہے۔امید ہے کہ پاکستان کو کرونا فری کرنے میں سب بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس اچھے مقصد میں ہم سب کو کامیابی دے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.