About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Two day Training Workshop on Occupational Safety and Safety concludes

PRO No. 244/PR

Date: 24/09/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur has said that the University has established Office of Occupational Safety and Health  (OSAH) to identify workplace hazards for all employees and to develop the safety and health manuals. He was addressing to participants of safety and health training workshop at Baghdad ul Jadeed Campus. This training workshop was aimed at providing facilities regarding awareness of workplace hazards among stakeholders at work and to ensure a healthy working environment. The training addressed the effective implementation of health and safety standard, awareness about health and safety procedures, necessary training for effective implantation of COVID-19, measures of before and after the re-opening the university, necessary trainings of first aids, fire and road safety and provide the hands-on practice to all attendees.  He praised the efforts of OSAH is organizing the training workshop and distributed certificates among participants.

Training Workshop on Saftey Health

 

پی آر او نمب244/20، مورخہ 25-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
شعبہ  آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے کے لیے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ تدریس وتحقیق کے لیے صحت مند اور سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔جامعہ میں آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کا شعبہ قائم کیا گیا ہے تاکہ اساتذہ، طلبہ وطالبات اور ملازمین اپنے گردوپیش موجود خطرات سے آگاہ اور محفوظ رہ سکیں۔ اس مقصد کے لیے دوسرے حکومتی اِداروں جیسے ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور قائد اعظم میڈیکل کالج کے تعاون سے تربیتی ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان ورکشاپس کا مقصد سیفٹی اور ہیلتھ سے متعلق معیارات کا موثر نفاذ، ہیلتھ اور سیٹی سے متعلق طریقہ کارکے بارے میں آگاہی، کووڈ19کی حفاظتی تدابیر اور جامعہ کے دوبارہ کھلنے کے موقع پر حفاظتی تدابیر کا نفاذ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ابتدائی طی امداد، آتشزدگی اور روڈ سیفٹی کے بارے میں بھی تربیت فراہم کی گئی۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر منیجر آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر عمران منظور اور اُن کے سٹاف کی تعریف کی۔ دریں اثناء اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام کیمپسز میں صفائی اور جراثیم کش ادویات کا سپرے جاری ہے۔ آفس آف آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور اسٹیٹ کیئر اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کر رہے ہیں۔ شعبہ ٹرانسپورٹ بسوں میں بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرے گا۔ خصوصی عملہ  جو دفاتر، رہائشی کالونیوں اور راہداریوں میں بلیچنگ سپرے کر رہا ہے۔ اِسی طرح ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی سپرے جاری ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دنوں میں یونیورسٹی سڑکوں اورگزرگاہوں بشمول مساجد کو شعبہ اسٹیٹ کیئر کی جانب سے کلورین ملے پانی سے باقاعدگی سے دھویا جاتا تھا۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.