About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Training program for Journalists beings

PRO No. 210/PR

Date: 4/09/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

The Islamia University of Bahawalpur has launched a training program for working journalists of Bahawalpur. During this training program having three day sessions in each week , as many as 150 journalists will be given hands on technical training as well as awareness on media ethics. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob Vice Chancellor on this occasion said that this training program has been formulated by the senior faculty members of university's Media Studies Department in collaboration with Bahawalpur Press Club. He said the University believes in building communities and currently playing leading role in providing leadership to various segments of society to play active role in socioeconomic development. Journalists are very important members of the society who can very actively highlight social and economic issues and pave the way for formulating strategies to resolve these problems. He further said that university will continue supporting journalist’s community to enhance their skills and have knowledge of latest trends in their field. President Press Club Naseer Ahmed Nasir, General Secretary Press Club Riaz Ahmad Balouch and Dr. Muhammed Shehzad, Focal Person and senior journalists also spoke on this occasion.

Journalist Training Work-1

پی آر او نمبر210/20، مورخہ 04-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول  
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پریس کلب بہاول پور کے زیر اہتمام مقامی صحافیوں کو صحافت کے جدید رحجانات سے آگاہ کرنے کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جامعہ عباسیہ کے بانیوں کے ویژن کے مطابق ایک عالمی جامعہ کا درجہ حاصل کرنے کے ہدف کی جانب گامزن ہے۔ جامعہ الازہر کے طرز پر قائم کی گئی جامعہ عباسیہ عالمی جامعات کی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کر ے گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مقامی کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی کیونکہ جامعات کا بنیادی مقصد فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی سماجی اور معاشی ترقی میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ جامعہ اسلامیہ میں قائم میڈیا سٹڈیز دیپارٹمنٹ میں قابل اور تجربہ کار اساتذہ موجود ہیں جو مقامی صحافیوں کو بھی مستفید کریں گے۔ تین ہفتوں کے دوران اس تربیتی ورکشاپ کے تین سیشن منعقد ہوں گے جن میں 150صحافی تربیت حاصل کریں گے۔ اس مقصد کے لیے دوسرے شہروں سے بھی پرنٹ اور الیکٹرانک میدیا کے ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے۔ صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر نے اپنے خطاب میں پریس کلب اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مابین مفاہمتی یادداشت اور تعاون پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیے ایم فل اور پی ایچ ڈی میڈیا سٹڈیز میں خصوصی کوٹہ اور اُن کے بچوں کے لیے دو سکالرشپ کا پیکج انتہائی احسن اقدام ہے۔ سیکریٹری جنرل پریس کلب ریاض احمد بلوچ نے کہا کہ مقامی صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ ایک دیرینہ معاملہ تھا جو موجودہ وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی سے وقوع پذیر ہو گیا ہے۔ سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نذیر خالد نے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ تربیتی ورکشاپ کے فوکل پرسن ڈاکٹر محمد شہزاد، ایسوسی ایٹ پروفیسر نے تین روزہ ورکشاپ کے مقررین اور لیکچرز سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں یاسر شیخ، چوہدری نصیر، اطہر فاروق اعوان،عمران بھنڈراور راشد عزیز ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔

Journalist Workshop Start Phase I-2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.