About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Three PhD scholars from the Department of Urdu & Iqbaliat will have an open defense on May 22, 2025.

پی آر او نمبر 190/25 مؤرخہ 21.05.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ اُردو و اقبالیات کے پی ایچ ڈی اسکالر جناب سید ناصر حسین شاہ کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 22 مئی 2025ء بروز جمعرات صبح 10:00 بجے آڈیٹوریم فیکلٹی آف آرٹس، بغداد الجدید کیمپس میں
منعقد ہوگا۔ سید ناصر حسین شاہ نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "اردو میں شعری نظم کے اسالیب کا مطالعہ" ڈاکٹر ضیغم شاکر اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو و اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ترین سابق ڈین و صدر شعبہ اردو، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان بطور ممتحن شرکت کریں گے۔ اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور ایم فل/ پی ایچ ڈی اسکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

 

پی آر او نمبر 191/25 مؤرخہ 21.05.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور(پ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور شعبہ اُردو و اقبالیات کے پی ایچ ڈی اسکالر جناب سید عمران رضا شاہ کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 22 مئی 2025ء بروز جمعرات 12:00 بجے آڈیٹوریم فیکلٹی آف آرٹس، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوگا۔ سید عمران رضا شاہ نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان "اکیسویں صدی کے اردو ناول میں تکنیک کے نمائندہ تجربات" ڈاکٹر سجاد نعیم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو و اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر کلیم حسین، پروفیسر آف اردو، سابقہ صدر شعبہ اردو، ویمن یونیورسٹی ملتان بطور ممتحن شرکت کریں گے۔ اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور ایم فل/ پی ایچ ڈی اسکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

 

پی آر او نمبر 192/25 مؤرخہ 21.05.25
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شعبہ اُردو و اقبالیات کی پی ایچ ڈی اسکالر مس سمیرا بلال کے تحقیقی مقالے کا اوپن ڈیفنس 22 مئی 2025ء بروز جمعرات 02:00 بجے صبح آڈیٹوریم فیکلٹی آف آرٹس، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد
ہوگا۔ مس سمیرا بلال نے اپنا تحقیقی مقالہ بہ عنوان "اردو میں رپورتاژ کی روایت تحقیقی و تنقیدی مطالعہ "ڈاکٹر مظہر عباس، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اُردو و اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ ڈاکٹر خاور نوازش ایسوسی ایٹ پروفیسر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان بطور بیرونی ممتحنین شرکت کریں گے۔ اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور ایم فیل / پی ایچ ڈی سکالرز کو شرکت کی دعوت عام ہے۔

WhatsApp Image 2025-05-21 at 3.23.04 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.