About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The objective of setting up NRCI at IUB is to give importance to agriculture and make farmers prosperous, Director NRCI

پی آر او نمبر 23/47
مورخہ 3.02.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈاکٹر محمد علی رضا ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر انٹرکراپنگ اسلامیہ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق  ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت اور کسان کمیونٹی کی خوشحالی کے لئے قومی ادارہ تحقیق برائے مخلوط کاشتکاری (این ۔ آر ۔ سی ) قائم کیا گیا ہے جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اِدارہ ہے اور سائنسی بنیادوں پر فصلوں کی مخلوط کاشتکاری کی تحقیق کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ مزید برآں یہ اِدارہ ان فصلوں (جیسا کہ سویا بین) کی تحقیق وترویج پر بھی کام کر رہا ہے جو موجودہ حالات میں ملکی معیشت اور نیشنل فوڈ سیکورٹی میں اہمیت کی حامل ہیں۔ قومی اِدارہ تحقیق برائے مخلوط کاشتکاری کی جانب سے سویا بین کی کاشتکاری کے فروغ کے لئے ایک بڑے پیمانے پر سویا بین کی کاشت کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویا بین کی بہار یہ کاشت کے لئے چند مفید سفارشات بھی پیش کی جن میں زمین میں ڈسک ہل چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو تلف کرنے کے بعد زمین کی ساخت کے مطابق اس میں گہرا ہل چلائیں۔ بعدازاں روٹاویٹر کے استعمال سے مٹی کو بھربھرا کرنے کے بعد پلانٹر کی مدد سے بیڈز بنائیں۔ بہار یہ کاشت کے لئے 15 جنوری سے لے کر 15 فروری تک کا وقت موزوں ہے۔ بجائی سے پہلے بیج کو پھپھوندی کش اور کیڑے مار زہر سے محفوظ بنائیں۔ بجائی کے بعد چوبیس گھنٹے کے اندر تروتر میں جڑی بوٹی مار سپرے کے استعمال سے جڑی بوٹیوں کے اگاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی رضا نے کہا کہ ہاتھ سے بجائی کے وقت شرح بیج 2 تا 3 رکھیں اس طرح فی ایکڑ تقریبا 15 سے 20 کلو گرام بیج کا استعمال ہوگا۔ اس کی کل مدت 110 سے 120 دن ہے۔ اس کا طریقہ کار بیڈ سے بیڈ کا فاصلہ اور چوڑائی 18 انچ رکھیں ۔ پودے سے پودے کا فاصلہ 3 تا 4 انچ رکھیں اس طرح بیڈ ز پر کاشت کردہ پودوں کی کل تعداد تقریباً 90000 فی ایکڑ ہو جائے گی۔ ڈی اے پی کا پورا تھیلا بجائی کے وقت دیں۔ آدھا تھیلا یوریا بیج کی نمود کے 25 سے 30 دن جبکہ بقیہ آدھا تھیلا بیج کی نمود کے 45 سے 50 دن کے بعد دیں اور پوٹاش کا آدھا تھیلا پھلیاں بنتے وقت دیں۔ ہر سات تا 8 دن کے بعد موسمی وزمینی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلا پانی اگاؤ کے 10 تا 12 دن بعد اور باقی پانی 7 تا 8 دن کے وقفہ سے دیں۔ اس طرح سے فصل کو تیار ہونے تک تقریبا ً 10 سے 12 پانی درکار ہونگے۔ خاص طور پر پھول اور پھلیاں بنتے وقت پانی کی کمی بالکل نہ آنے دیں۔ فصل کے ابتدائی دس تا چالیس دنوں میں رس چوسنے والے کڑوں اور سنڈیوں کے حملے کا خاص خیال رکھین اور ضرورت کے مطابق کیڑے مار ادویات کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔ بہار یہ فصل مئی کے آخری ہفتے سے جون کے پہلے ہفتے میں پک کر تیار ہو جاتی ہے ۔ پتوں کا رنگ زرد اور پھلوں کا رنگ خاکستر ہونے پر کٹائی کریں۔ پچھلے چھ سال کے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بہار یہ سویا بین کی افی ایکڑ پیداوار تقریبا  14 تا 16 من ہے اور اگر کسان حضرات محنت سے اپنی فصل کا خیال رکھیں تو یہ پیداوار 18 تا 20 من تک بھی لی جا سکتی ہے۔

 

NRC
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.