About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The campus of IUB in Khanpur will be the beginning of a new era of socio-economic development in the area

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا خان پور میں کیمپس علاقے میں سماجی و معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وسیب میں اعلی تعلیم کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس بات کا اظہار معروف دانشور ظہور دھریجہ نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیرئیر کونسلنگ شاہد افضل درانی اور سینئر سٹاف آفیسر وسیم احمد صدیقی بھی موجود تھے۔ 
ظہور دھریجہ نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کا قیام اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی شاندار ترقی و توسیع کا سہرا ڈاکٹر اطہر محبوب کے سر ہے۔ خان پور میں کیڈٹ کالج کی عمارت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کیمپس کے لیئے نہایت موزوں ہے۔ یہ کیمپس بعد میں ایک باقاعدہ یونیورسٹی بن سکتا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا ہے کہ خان پور میں ہیلتھ سائنسز،  نرسنگ،  زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے جدید مضامین پڑھائے جائیں گے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ظہور دھریجہ کی جامعہ آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا


 

zahoor dharaja -1
 

                                                    

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.