About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Solidarity Walk on Kashmir Siege Day held at IUB

پی آر او نمبر468/21، مورخہ 05.08.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں  "محاصرے کا دوسرا سال" کے موضوع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر قیادت یکجہتی واک منعقد ہوئی۔ واک میں سینڈیکیٹ ممبر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، رجسٹرار، فیکلٹی ممبران ملازمین اور طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہاکہ آج ملت پاکستان5اگست 2019کے بھارت کے غیر آئینی اور جابر قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ آرٹیکل 370کی منسوخی اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کی قراردادوں اور بھارت اور پاکستان کے باہمی معاہدوں کے خلاف اقدام ہے۔ کشمیریوں نے جبروتشدد پر مبنی اس اقدام کو رد کر دیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور گزشتہ دو برسوں سے جشن آزادی کی تقریبات کو کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا دن ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد اور طلبا وطالبات کا جوش و خروش خوش آئند ہے۔ ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی شخص اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے نہیں کرتا۔ 5اگست2019کو بھارت نے جن آرٹیکلز کو ختم کرکے کشمیر میں اکثریت منتقل کرنے کی ناپاک جسارت کی ہے وہ اس میں کبھی کامیاب نہ ہوگا۔ مودی سرکارنے زبردستی بھارتی عوام کو کشمیر میں منتقل کرکے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جس کی وجہ وہاں بہت زیادہ بدامنی ہو گئی ہے لیکن ان تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت و آزادی ختم نہ کیا جاسکا۔ بھارت کی مودی سرکاردراصل کشمیر میں بھارت کی اکثریت کو منتقل کرنے اور انہیں وہاں جائداد خریدنے اور بیچنے اور ووٹ ڈالنے کا حق دینے کا مقصد وہاں مستقبل میں بھارتی اکثریت کو کشمیریوں پر مسلط کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت افواج اور عوام سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ اور ان کے جذبہ حریت و آزادی کو سلام کرتے ہیں۔ اور کشمیریوں کی آزادی کبھی رائیگاں نہ جائے گی۔ انشاء اللہ کشمیری ضرور ایک دن بھارتی جبروتشدد سے آزادی حاصل کریں گے۔بعدازاں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اساتذہ، ملازمین اورطلبا و طالبات نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر یوم استحصال کی مرکزی ریلی میں شرکت کی۔

WhatsApp Image 2021-08-05 at 5.22.07 AM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.