About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Second Phase of training Program for Journalists beings

ی آر او نمبر223/20، مورخہ 11-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور پریس کلب کے اشتراک سے مقامی صحافیوں اور مختلف اِداروں کے افسرانِ تعلقات عامہ کے لیے جاری تربیتی ورکشاپ کا دوسرا مرحلہ عباسیہ کیمپس میں شروع ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ ریاض الحق بھٹی افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کر کے شعبہ صحافت کی بڑی خدمت کی ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ صدر پریس کلب بہاو لپور نصیر احمد ناصر نے کہا کہ موجودہ ٹریننگ کے مرحلے میں 45صحافی اور 5تعلقات عامہ کے افسران شریک ہیں جبکہ گزشتہ مرحلے میں بھی 50شرکاء مستفید ہوئے۔ سیکریٹری جنرل پریس کلب ریاض احمد بلوچ نے کہا کہ وائس چانسلر نے بہاول پور کے صحافیوں کے لیے ٹریننگ کے بعد رحیم یار خان اور بہاولنگر کے صحافیوں کے لیے بھی تربیتی ورکشاپس کا اعلان کیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر محمد شہزاد اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد احمد خالد نے بھی خطاب کیا۔

Journalist Training Phase II start

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.