About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB arranged lectures on “Ramadan and Quran and the Glory of Mercy of the Worlds”

پی ار آو نمبر 178/21،مورخہ19/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور (     ):رمضان المبارک کے دوران انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی خصوصی ہدایت پر جامعہ کی تمام مساجد میں کووڈ 19کے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ اساتذہ، طلباء اور ملازمین کے لیے ”رمضان اور قرآن اور شان رحمت العالمینﷺ“کے موضوعات پر درس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سرگرمی کا مقصد اساتذہ اور طلباء کو ماہِ صیام کے مبارک مہینے میں رمضان المبارک اور پیغامِ قرآن کی روشنی میں دینی معلومات سے مستفید کرنا ہے۔ درسِ قرآن کے آغاز کے موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطنِ عزیز ایک نظریاتی مملکت ہے اور اسلامی نظریہئ حیات کو روبہ عمل لانے کے لیے ہر سطح پر تعلیماتِ اسلامی کی بہترین اشاعت ہمارا دینی فریضہ ہے۔آج کل رمضان المبارک اپنی رحمتوں اور برکتوں کے ساتھ ہم پر سایہئ فگن ہے۔ہمیں چاہیے کہ رمضان الکریم کی بابرکت ساعتوں میں اپنے قلوب و اذہان کو قرآن کے نور سے منور کریں۔دریں اثناء اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جامعہ مسجد بغدادالجدید کیمپس اور جامعہ مسجد عباسیہ کیمپس میں فضیلت ِ قرآن و رمضان کے حوالے سے نمازِ تراویح کے بعد خصوصی درسِ قرآن جاری ہے۔ اس خصوصی پروگرام میں جامعہ کے خطیب حافظ ڈاکٹر عبدالستار نزولِ قرآن، تلاوتِ قرآن پاک کی برکات، روزے کے اغراض ومقاصد، صبر و تقویٰ،محبتِ فقراء و مساکین، اتحاد بین المسلمین،تحمل اور رواداری،نظم و ضبط اور آدابِ بندگی جیسے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کررہے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-04-19 at 4.10.57 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.