About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

"Qiraat-e-Kalam-e-Iqbal" ceremony on the occasion of the 79th Independence Day celebrations held by the IUB.

بہاولپور (پ ر)
اقبال کی فکر کا مرکز نوجوان ہیں۔ معاشرے کے ہر فرد کو کلام اقبال سے استفادے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر مسرت واجد نے 79 ویں جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے "قرآتِ کلامِ اقبال" کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شعبہ فارسی, شعبہ اقبال اسٹڈیز اور آئی یو بی لٹریری سوسائٹی کے اشتراک سے قرأت کلام اقبال کی تقریب کا انعقاد اسلامک لرننگ آڈیٹوریم، دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت آئی یو بی قرأت اینڈ نعت سوسائٹی کی صدر میمونہ امین نے حاصل کی، جبکہ اقبال کا نعتیہ کلام، اقبال سٹڈیز کے طالب علم محمد انور نے پیش کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری آئی یو بی لٹریری سوسائٹی زارا ثمین نے انجام دئیے۔ استقبالیہ خطاب میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر سیال شعبہ اقبال سٹڈیز نے کلام اقبال کی افادیت و اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال شاعرِ فردا ہیں اور ان کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر مسرت واجد نے "خودی کا سر نہاں" ترنم کے ساتھ پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ رمشا حفیظ ایگزیکٹو ممبر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی سوسائٹی نے شکوہ و جواب شکوہ تحت اللفظ پیش کیا جس سے محفل پر سکوت طاری رہا۔ شعبہ سول انجینئرنگ سے زارا ثمین اور شعبہ اقبال اسٹڈیز سے فیضان ایوب نے کلام اقبال تحت اللفظ پیش کیا۔ صدر شعبہ فارسی کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر مسرت واجد نے کلام اقبال کو معاشرے کے تمام افراد کے لیے ضروری قراردیا انہوں نے کہا کہ اقبال نے عورتوں، مردوں اور بچوں سب کے لیے لکھا ہے، لیکن ان کی فکر کا مرکز نوجوان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اقبال کے فارسی اشعار بھی پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر مظہر حسین شعبہ تاریخ و مشیر آئی یو بی لٹریری سوسائٹی نے فکر اقبال کا تاریخ پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ خطبہ اِلہٰ اباد اقبال کی دور اندیشی کا کمال ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے خطبات کو سمجھنے اور جدید فکر اپنانے کی ضرورت پر ضرور دیا۔ آخر میں انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔

 

WhatsApp Image 2025-08-07 at 1.51.30 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.