About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor IUB visited Child Protection and Welfare Bureau BWP

PRO No. 216/PR
Date: 11/05/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur
Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor Islamia University of Bahawalpur visited Child Protection and Welfare Bureau Bahawalpur. During his visit, the Vice Chancellor attended the ongoing Quranic lessons for the children in the institution and addressed the students. He said that we should focus on our education and take full advantage of the facilities available from the government. One must prepare oneself to become an active member of society.He said that Islamia University Bahawalpur would play a vital role for the development and welfare of the center and soon all the children would be given a tour of the university campus and students will be involved in the tree planting campaign. He said that the Faculty of Veterinary and Animal Sciences would also create a beautiful bird garden for these children and painting training would also be imparted under the College of Art. Naushaba Malik Incharge of the center while giving briefing said that at present more than 100 children are living in the center for which there is a complete system of food and education. Renowned journalists Islam Zamir ,  Khalid Zamir and Muhammad Khalid Sheikh Secretary to Vice Chancellor were also present on this occasion.

WhatsApp Image 2021-05-11 at 6.23.01 PM

پی آر او نمبر 216/21،مورخہ11/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور

پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نےچائلڈ پروٹیکشن ویلفئیر بیورو حکومت پنجاب کے بہاولپور میں واقع ادارے کا دورہ کیا۔اس موقع پر ادارے کی انچارج نوشابہ ملک نے ان کا استقبال کیا اور بریفنگ دی-  وائس چانسلر نے ادارے میں طلبہ و طالبات کے لئے رہائشی سہولیات اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے کئے گئے انتظام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن ویلفئیر بیورو کا قیام حکومت پنجاب کا انتہائی احسن اقدام  ہے۔اس کے پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر معاشرے کے بے سہارا لاوارث اور یتیم بچوں کو حکومتی سرپرستی میں نگہداشت اور تعلیم وتربیت کی جاتی ہے۔اپنے دورے کے دوران وائس چانسلر نے ادارے میں موجود بچوں کیلئے جاری درس قرآن میں بھی شرکت کی اور ان طلبا سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام عظیم مذہب ہے اور سرور کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم رحمۃ اللعالمین ہمارے لیے دو جہانوں،دین و دنیامیں رہنمائی اور بخشش کا وسیلہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم کی سنت اور ان کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پیدا ہوئے توآپ کے والد،آپ کی پیدائش سے پہلے ہی وفات پاچکے تھے اور پیدائش کے کچھ سالوں بعد والدہ محترمہ بھی وفات پا گئیں اور آپ کی پرورش آپ کے چچا حضرت ابو طالب نے کی۔انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنی تمام حیات طیبہ بلند حوصلے استقامت اور ایک اعلی و عرفہ کردار کے طور پر بسر کی اور آپ کی استقامت اور بےمثال قیادت کا نتیجہ ہے کہ آج امت مسلمہ اربوں کی تعداد میں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے۔آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلَّم نے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور تعلیم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ غزوہ بدر میں جو قیدی تھے ان کو یہ سزا دی گئی کہ وہ مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دیں اور اسی کے بدلے ان کو رہائی ملے گی۔ہمیں بھی اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ مرکوز کرنی چاہیئے اور حکومت کی طرف سے موجود سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آپ کو معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے کیلئے تیار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس مرکزکی ترقی اور بھلائی کیلئے بھرپور کرداراداکرے گی اور جلد ہی ان تمام بچوں کو یونیورسٹی کے کیمپس کا دورہ کروایا جائے گا۔اس کے علاوہ شعبہ باٹنی اس مرکز میں وزیر اعظم کلین گرین پاکستان مہم کے تحت ایک پراجیکٹ کا آغاز کرے گی اور اس مرکز کوسرسبزوشاداب بنایا جائے گااور طلبا وطالبات کوشجرکاری مہم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بھی ان بچوں کیلئے خوبصورت پرندوں کا ایک گارڈن بنائیں گے اور کالج آف آرٹ کے تحت مصوری اور خطاط کی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ یہ بچے اپنا وقت بہت بہتر انداز سے اور بھرپور طریقے سے گزارسکیں۔اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انچارج نوشابہ ملک نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف شہروں میں قائم مراکز میں بچوں کو معاشرے کے محروم طبقات سے آئے ہوئے یتیم اور لاوارث بچوں کوپناہ دی جاتی ہے اور ان کی بحالی کیلئے کام کیا جاتا ہے۔اس مرکز میں ان کی تعلیم وتربیت کیلئے تمام تر سہولیات موجود ہیں اس کے علاوہ ان کی نفسیاتی طور پربھی تربیت کی جاتی ہےتاکہ وہ معاشرے میں ایک مفید اورفعال شہری کےطورپراپناکرداراداکرسکیں۔اس وقت بہاولپورمرکزمیں سوسےزائدبچے رہائش پزیرہیں  جن کیلئے رہائشی خوراک،دینی ودنیاوی تعلیم کا تمام تربندوبست موجود ہے۔وائس چانسلر نے ان تمام تر سہولیات کوسراہااورکہاکہ یونیورسٹی بھرپور طریقے سےچائلڈپروٹیکشن بیورو بہاولپور کوسپورٹ فراہم کرےگی اوراس مقصد کیلئے یونیورسٹی کےاساتذہ اور طلباءاس کارخیرمیں بھرپور اورجامع اندازمیں حصہ لیں گے۔وائس چانسلر کےہمراہ اسلام ضمیر،خالدضمیراورسیکرٹری ٹووائس چانسلر محمدخالدشیخ بھی موجود تھے۔

WhatsApp Image 2021-05-11 at 5.50.16 PM

WhatsApp Image 2021-05-11 at 5.50.10 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.