About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Parent-Teacher meeting organized by Department of Pharmaceutical Chemistry and Department of Forensic Science of IUB

پی آر او نمبر 351 /23
مورخہ 05.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
فارمیسی سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام والدین، اساتذہ اور طلباء وطالبات کے درمیان باہمی ہم آہنگی، بہتر معیار تعلیم اور طلباء وطالبات کی کردار سازی سے متعلق گفتگو کے لیے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد چیئرمین شعبہ فارما سوٹیکل کیمسٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی قیادت میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بہت سے چیلنجزکا احسن انداز سے سامنا کیا اور درپیش مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات، والدین اور اساتذہ کے مابین باہمی رابطے کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے بہترین وژن کا عکاس ہے۔ تمام شعبہ جات اور فیکلٹی اس سلسلے میں والدین سے رابطہ کر رہے ہیں اور ان کو جامعہ کے دورے کو دعوت دی جا رہی ہے۔ اس سرگرمی سے والدین، طلباء وطالبات کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ ہوتے ہیں اور انہیں کیمپس کے ماحول اور تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر موجود والدین نے جامعہ میں بہترین تعلیمی ماحول کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ دریں اثناء ڈیپارٹمنٹ آف فرانزک سائنسز فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزمیں والدین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ ڈاکٹر محمد نعیم عامرنے والدین کو شعبہ میں جاری تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کی اور ایک ساز گار تعلیمی ماحول میں طلباء وطالبات کے لیے فراہم کی گئی سہولیات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔


Ph ChemForensic sce

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.