About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organizes Kashmir Siege Day Webinar

PRO No. 170/PR

Date: 06/08/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

Academia can play a vital role internationally in highlighting Kashmir issue. This was stated by Mushaal Hussein Mullick, a Kashmiri leader during a live webinar organized by the Islamia University of Bahawalpur on Kashmir Siege Day. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor presided over the webinar participated by renowned personalities from various walks of life. Ms. Mushaal Hussein Mullick said that Universities embellished by scholars in the fields of Political Science, International Relations and Law can constitute Thinktanks to present various aspects of Kashmir issue on world forums. She praised the efforts of The Islamia University of Bahawalpur for organizing seminars, conferences and promoting research work on Kashmir issue. Expressing her views, she said, occupied Kashmir is currently facing the worst ever brutalities and people of Kashmir are being deprived of their basic human and legal rights. Indian government is systematically changing demography of Kashmir Valley by issuing resident ship to millions of Indian nationals.   Engr. Prof. Dr Athar Mahboob, Vice Chancellor IUB, in his address mentioned that Kashmir is an unfinished agenda of partition of United India and is a challenge to global peace. He said, United Nations has failed to resolve this issue diplomatically. He added, the Islamia University of Bahawalpur is collaborating with various national and international organizations to highlight Kashmir issue globally. The University also organized a media conclave few months back on the topic of highlighting Kashmir issue on social media which was participated by renowned personalities from across the country. Hundreds of faculty members and students participated in million signature campaign to raise Kashmir issue on UN Human Rights Forum. Other scholars including Prof. Hameed Raza Saddiqui, Syed Tabish Alwari, Prof. Dr. Aftab Hussaini Gillani, Prof. Dr. Yasmin Rufi, Prof. Zafar Sindho, Naseer Ahmed Nasir and Sajjad Pervez also spoke on this occasion.

Online National Webinar on Kashmir Siege Day

پی آر او نمبر170/20، مورخہ 06-8-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی ویبینار میں معروف کشمیری رہنما مشعال حسین ملک اور نامور دانشوروں نے شرکت کی۔ ویبینار کے مہمان خصوصی مشعال حسین ملک چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیمی اِدارے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ جامعات میں موجود سماجیات، سیاسیات، بین الاقوامی تعلقات اور قانون کے اساتذہ اور محققین مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں کا دانشورانہ اور علمی انداز سے عالمی فورمز پر احاطہ کر سکتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے مسئلہ کشمیر سے متعلق سیمینارز، کانفرنسز اور تحقیقی کام کا اہتمام انتہائی خوش آئند قدم ہے۔ وائس چانسلر کی جانب سے کشمیر سے متعلقہ سماجی، معاشی، سیاسی امور پر تھنک ٹینکس قائم کرنے کی تجویز انتہائی خوش آئند اورقابلِ عمل ہے۔ اس وقت بھارت کشمیر پر جبر واستبداد کے خونی پنجے گاڑھے ہوئے ہے۔ کشمیریوں کے تمام حقوق چھین لیے گئے ہیں اور اُن پر اُن کی اپنی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ کشمیریوں کے تمام انسانی اور شہری حقوق چھین لیے گئے ہیں اور زمین کے وارثوں کو لاوارث کرنے کے لیے اور اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے۔ ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لاکھوں ہندوستانیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دئیے جا رہے ہیں اور اُن کی آبادکاری کے لیے دو لاکھ گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تمام بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کی جا رہی ہے۔ ہمیں اس وقت دشمن کی چالوں کا چوکنا ہو کر مقابلہ کرنا ہے اور ہماری جامعات میں موجود دانشور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ،انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس اور انسانی حقوق کے عالمی اِداروں میں موثر طور پر اُجاگر کریں اور ایک جامع تحریک کا آغاز کریں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور عالمی امن کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل میں اقوام متحدہ کی ناکامی افسوناک امر ہے۔ ہمیں بھارتی چانکیائی ذہنیت کو سمجھنا ہوگا اوراپنے آپ کو معاشی اور تعلیمی لحاظ سے مضبوط کرنا ہوگا تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مسئلہ کشمیر کو اُجا گر کرنے کے لیے مختلف قومی اور بین الاقوامی اِداروں، تھینک ٹینکس سے رابطے میں ہے۔ گزشتہ مارچ میں یونیورسٹی میں مسئلہ کشمیر کو سوشل میڈیا پر اُجاگر کرنے کے موضوع پر میڈیا کنکلیو میں قومی سطح کے دانشوروں میں شرکت کی۔ اِسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور طلباء نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر حکومت پاکستان کے انسانی حقوق کے پورٹل پر ملین سگنیچر مہم کے تحت دستخطی مہم میں حصہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی سینڈیکیٹ ممبر نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی اور سیاسی پسِ منظر کو اُجا گر کیا۔ سید تابش الوری نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قومی یکجہتی پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور اُس کے حوالے سے تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر ظفراقبال سندھونے مسئلہ کشمیر کے قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین روفی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا ذکر کیا۔ صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر نے کشمیر کے حوالے سے قومی اور عالمی میڈیا کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ ویبینار کی نظامت کے فرائض یونیورسٹی ایلومنائی سجاد پرویز ڈپٹی کنٹرولر ریڈیو پاکستان نے سرانجام دئیے۔ ویبینار میں یونیورسٹی اساتذہ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے محققین اور طلباء وطالبات شریک ہوئے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.