About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Online Seminar organized by Department of Persian IUB

پی آر او نمبر21/426، مورخہ 12.07.2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 شعبہ فارسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام آن لائن سمینار بعنوان فارسی ادب میں انسان دوستی کا اظہار ویڈیو کانفرنس ہال مرکزی آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر عصمت درانی، صدر شعبہ فارسی نے استقبالیہ کلمات کہے اور تقریب کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی کی بدولت جامعہ میں تحقیقی علمی اور ادبی سرگرمیاں پورے عروج پر ہیں اور جامعہ تیزی سے ترقی و ارتقا کے مراحل طے کر رہی ہے۔ مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد،گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی لاہور، ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، لاہور کالج وومن یونی ورسٹی لاہور، ڈاکٹر عظمی زرین نازیہ اورینٹل کالج پنجاب یونی ورسٹی لاہورڈاکٹرعلی کمیل قزلباش، مدیر پیغام آشنا، تحقیقی مجلہ کلچرل کونسلیٹ جمہوری اسلامی ایران اور ڈاکٹر مسرت واجد، شعبہ فارسی اسلامیہ یونی ورسٹی بہاول پور شامل تھے۔ تمام فاضل مقررین نے فارسی ادب میں انسان دوستی کے اظہار کو نہایت مدلل اور ٹھوس انداز میں نہایت پر مغز گفت و گو کے ذریعے بیان کیا۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز نے اپنے پیغام میں تمام مقررین کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ فارسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور یہ تقریب بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

WhatsApp Image 2021-07-13 at 9.24.28 AM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.