About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

One-day Seminar on the topic of Media Management by the Department of Media and Communication Studies, IUB

پی ار او نمبر 506/22
 مورخہ 17.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
 شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آٹھویں سمسٹر کے طلباء و طالبات کے زیر انتظام میڈیا مینجمنٹ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مقررین سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب ریاض الحق بھٹی، چیئر مین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبد الواجد خان، ڈائریکٹر آئی یو بی ریڈیو ٹی وی اینڈ فلمز پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا اور اسٹیشن ڈائریکٹر ایف ایم 92.6 اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جام سجاد حسین تھے۔ مقررین نے دور حاضر میں میڈیا مینجمنٹ کی اہمیت اور میڈیا منیجر کی ادارے کیلئے ترقی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ ریاض الحق بھٹی نے میڈیا منیجر کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مواصلات کے چار بنیادی اکائیاں ہیں۔ سینڈر، میسج، سورس اور ریسیور انہی چار اکائیوں کو مد نظر رکھ کر میڈیا مینیجر ادارے کی مثبت امیج اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کامیاب میڈیا مینجر وہی ہے جو ادارے کے ساتھ مخلص ہوکر سچ اور حق کی بات کرے اور اپنے پیشے میں انصاف اور سچ کا بول بالا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا مینیجر کا پیشہ مزید اہمیت کا حامل ہوگیا ہے کیونکہ سوشل میڈیا کے اس  دور میں جہاں زرد صحافت زبان زد عام ہے وہیں فیک نیوز پھیلانے کا رجحان شدت اختیار کر گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبد الواجد خان نے کہا کہ شعبہ تعلقات عامہ آرٹ، سائنس اور علم کا نام ہے جس میں تعلقات عامہ افسر ادارے کی مثبت امیج بنانے کیلئے عوام اور ادارے کی درمیان خوشگوار تعلقات بنانے کی تگ و دو کرتے ہے۔ انہوں نے حال ہی میں فیک نیوز کی روک تھام کرنے پر جامعہ اسلامیہ کا شعبہ تعلقات عامہ  کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی ادارے کی کامیابی ناممکن ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد  نے  ریڈیو، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں میڈیا مینجمنٹ کے اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں باقی اداروں میں میڈیا مینجمنٹ اور شعبہ تعلقات عامہ اہمیت رکھتا ہے وہیں میڈیا ہاؤسز میں بھی میڈیا مینجمنٹ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ کوئی بھی ادارہ میڈیا مینجر کے بغیر نہیں چل سکتا اور ساتھ ساتھ انہوں طلباء و طالبات کو عملاً مشق کرانے پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جام سجاد حسین کی کوششوں کو سراہا جبکہ طلباء و طالبات کو  منظم سیمینار منعقد کرانے پر مبارکباد بھی دی۔ سیمینار کے اختتامی خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جام سجاد نے میڈیا مینجمنٹ کی اہمیت پر مقررین کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے تمام مقررین کا سیمینار پرآمد کا شکریہ ادا کیا جبکہ سیمینار کے اختتام پر منتظمین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔


media studies

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.