About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Message of Honorable VC of the IUB on the occasion of 74th Death anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

پی آراونمبر 332/22
مورخہ 11.09.20122
پبلک ریلیشنز آفس، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
قائد اعظم محمد علی جناح ؒ  کے 74 ویں یوم وفات پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا پیغام 
قائد اعظم محمد علی جناح  ؒکا شمار اُن عظیم اور صاحب بصیرت رہنماؤں میں ہوتا ہے جن کی نگاہِ دل نواز مسلمانانِ برصغیر کے حال کے ساتھ ساتھ اُن کے مستقبل پر بھی تھی۔ انہوں نے ہر شعبہ ہائے زندگی بالخصوص معاشرت اور معیشت میں بھرپور رہنمائی فراہم کی۔ ان کی تحریر وتقریر کا ہر لفظ زریں اور ان کے فرمودات کا پاسداری اور ان پر عمل بحیثیت قوم ہمارا طرہئ امتیاز اور مشعل راہ ہونا چاہیے۔ اس طرح ہم ان کے فراہم کردہ رستے پر چل کر ایک پائیدار اور مستحکم مملکت کی منزل کو حاصل کر سکتے ہیں۔ قائد اعظم ؒ نے میرٹ کو دو الفاظ ”انصاف اور مساوات“ میں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انصاف اور مساوات میرے رہنما اُصول ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ کی حمایت اور تعاون سے ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو دنیا کی عظیم قوم بنا سکتے ہیں اور میرا ایمان ہے کہ ہم آج بھی ”میرٹ کی بالادستی“ کے سنہرے اصول کو مقدم رکھتے ہوئے قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کو ممکن العمل بنا سکتے ہیں۔

 


 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.