About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Businessmen of Bahawalpur believe that the city will grow with the development of educational institutions, Mir Syed Jam

پی آر نمبر 520/22
 مورخہ 26.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
میر سید جمال احمد صدر انجمن تاجران شاہی بازار بہاول پور و جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران بہاول پور نے اپنے ایک ویڈیو پیغا م میں کہا ہے کہ بہاو ل پورکے تاجر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شہر میں تعلیمی اداروں کی ترقی سے شہر ترقی کرے گا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ترقی و توسیع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی تعداد میں اضافے سے ہمارے تاجروں کو بہت فائدہ ہواہے۔ یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 65000 ہو گئی ہے جس سے شہرمیں روزگار کے نئے مواقع میسر ہوئے ہیں اور چھوٹے اور درمیانے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔ طلباء وطالبات شہر کی مارکیٹ میں خریداری کے لیے آتے ہیں جس سے شہر میں معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے انفراسٹرکچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بہت سے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جس سے شہر کے مقامی لوگوں کو روزگار میسر ہو ا ہے۔ یونیورسٹی میں فیکلٹیوں کی تعداد 8 سے بڑھ کر 16 ہو گئی ہیں جس سے اس خطے کے پڑھے لکھے افراد کو روزگار ملا ہے۔ یونیورسٹی خطہ بہاول پور میں معاشی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اپنی ترقی و توسیع کی پالیسی کو مزید جاری رکھیں اور وہ اسی طرح یونیورسٹی کے لیے کام کرتے رہیں۔



anjuman tajir

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.