About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Main purpose of establishing the Department of Iqbal Studies is to promote Iqbal's thoughts and philosophy

پی آر نمبر 376/22
 مورخہ 04/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی میں شعبہ اقبالیات کے قیام کا بنیادی مقصد اقبال کی فکر اور فلسفے کا فروغ ہے۔ اس شعبے کے قیام کا سہرا وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے سر ہے جوکہ سچے اور کھرے عاشقِ اقبال ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ نے فیکلٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ تعارفی نشست میں کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ اقبالیات میں طلبہ و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ خطہ بہاول پور کے لوگ سچے پاکستانی اور اقبال سے محبت رکھنے والے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت قلیل عرصے میں شعبہ اقبالیات نے نہ صرف بنیادیں مستحکم کی ہیں بلکہ پاکستان اور بیرونِ پاکستان اپنی پہچان بھی بنائی ہے۔ شعبہ اقبالیات کے زیر اہتمام منعقدہ اس تعارفی تقریب سے اساتذہ ڈاکٹر سید قاسم جلال، ڈاکٹرمحمداصغر سیال، ڈاکٹر ارم صبا، حافظ عتبان اللہ اور محمد محسن رضا نے بھی خطاب کیا۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء مسعود صابر، سجاد حسین، شفیق الرحمن الٰہ آبادی، نرید فاطمہ، محمد نعمان فاروقی اور نیاز احمد نے اپنے تاثرات میں شعبے کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں  کی توصیف کی۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر جاوید اقبال فرزندِ علامہ اقبال کی ساتویں برسی کی مناسبت سے اُن کے لیے دعائے خیر بھی کی گئی۔

 

iqbal studies

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.