About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Kashmir Day of Exploitation

پی آر او نمبر171/20، مورخہ 04-08-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم استحصال کشمیر اور جشن آذادی کی تقریبات بھر پور انداز سے منائی جائیں گی۔ جشن آزادی کی تمام تقریبات مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بنائی جائیں گی۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خصوصی ویبینار منعقد ہوگا۔ وائس چانسلر کی زیر صدارت اس سیمینار میں کشمیر ی رہنما مشعال حسین ملک، چیئرمین پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مہمان خصوصی ہوں گی۔ شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی سابق پرنسپل گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان و گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج بہاول پور، سید تابش الوری پارلیمنٹرین، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر یاسمین روفی شعبہ پولیٹیکل سائنس، نصیر احمد ناصر صدر پریس کلب بہاول پور اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر سندھو رائڑ، اکٹویسٹ،پیس اینڈایمبیسڈر، فارمر ایڈوائزر ٹو یونائیٹڈ نیشن اینڈ یورپین یونین ہوں گے۔ سیمینار کی نظامت سجاد پرویز ڈپٹی کنڑولر نیوز ریڈیو پاکستان و ایلومینائی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کرینگے۔5اگست کو یونیورسٹی اساتذہ، طلباء اور ملازمین ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگے۔ کشمیریوں پر بھارتی جارحیت اور محاصرے کا ایک سال کے موضوع پر طلبہ وطالبات کے مابین مصوری کا مقابلہ بھی منعقد ہوگا۔ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور یونیورسٹی فائن آرٹس سوسائٹی تصویری مقابلے کو منعقد کرے گی۔ یونیورسٹی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کشمیریوں نوجوانوں کے جذبہ حریت کے موضوع پر طلبہ وطالبات کے مابین آن لائن تقریری مقابلہ کا اہتمام کریگی۔ شعبہ مطالعہ پاکستان پاکستان تحریک آزادی کے موضوع پر آن لائن لیکچر کا اہتمام کریگی۔ شعبہ ٹورازم سکول آف مینجمنٹ،بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پاکستانی معیشت کے فروغ میں سیاحتی صنعت کے کردار پر آن لائن سیمینار منعقد کریگی۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست کو عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرپرچم کشائی کرینگے۔ اس تقریب میں کووڈ 19کی حفاظتی تدابیر کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ جس کی نگرانی شعبہ آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کرے گا۔ تمام کیمپسسوں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی بینز آویزان کیے جائیں گے جبکہ یوم آزادی پر تمام عمارات پرچراغاں کا اہتمام کیاجائیگا۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.