About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB's Faculty of Veterinary and Animal Sciences has earned a unique reputation for quality education in Pakistan

پی آراونمبر 371/22
مورخہ 02.10.20122
پبلک ریلیشنز آفس، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو معیار تعلیم کے حوالے سے پاکستان بھر میں منفرد اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ گذ شتہ تین برسوں میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی قیادت اور رہنمائی میں ویٹرنری کالج کی فیکلٹی سطح پر ترقی فیکلٹی ممبران کی تعداد میں اضافے اور لیبارٹری و اینیمل فارم و کلینک کے قیام اور توسیع جیسے اقدامات کو پاکستان ویٹرنری اینڈ میڈیکل کونسل نے تسلیم کیا ہے۔ اس پیشرفت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ویٹرنری کے شعبے میں پاکستان بھر میں انفرادیت اور برتری حاصل ہوگئی ہے۔  پاکستان ویٹرنری اینڈ میڈیکل کونسل نے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کے پروگرام کے لئے مستقل ایکریڈیٹیشن دے دی ہے۔ اِسی طرح ڈی وی ایم پروگرام کے لئے پچاس طلباء پر مشتمل ایوننگ کلاس شروع کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔ فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو چھ مضامین میں ایم فل پروگرام کے آغاز کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کا اعلان پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کی جانب سے آج ایک خصوصی اعلامیے میں کیا گیا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس بڑی کامیابی پر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور اور طلباء وطالبات کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی، کنوینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خان اور پروفیسر ڈاکٹر خالد منصور اور سابق صدر پی وی ایم سی ڈاکٹر محمد ارشد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ویٹرنری کالج 2006 میں قائم ہوا۔ موجودہ وائس چانسلر کے دور میں سال 2020 میں کالج کو ویٹرنری فیکلٹی کا درجہ دیا گیا اور ویٹرنری کونسل کے معیارات کے مطابق پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اوراسسٹنٹ پروفیسر کی سطح پر فیکلٹی ممبران کا تقرر کیا گیا۔ ویٹرنری ہسپتال اور لاؤ سٹاک فارم قائم کیا گیا اور لیبارٹری اور دیگر سہولیات میں اضافہ کیا گیا۔ ان اضافی اقدامات کی بدولت پاکستان ویٹرنری اینڈ میڈیکل کونسل نے جامعہ اسلامیہ کے ڈی وی ایم پروگرام کو مستقل ایکریڈیٹیشن دے کر درینہ مسئلے کو حل کر لیا ہے۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.