About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB's Dr. Muhammad Saeed Sheikh attended a three-day international conference hosted by the Punjab government.

پی آر او نمبر 337/25
مؤرخہ 04.09.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
محکمہ اوقاف ومذہبی اُمور حکومت پنجاب کے زیر اہتمام سہ روزہ عالمی کانفرنس میں چئیرمین شعبہ فقہ وشریعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے بطور مہمان سکالر شرکت کی۔ امسال کانفرنس کا عنوان ہزار سالہ صوفیانہ ورثہ کشف المحجوب اور عالمی تصوف کا باہمی ربط تھا۔ کانفرنس کے دوسرے روز ڈاکٹر محمد سعید شیخ نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان کشف المحجوب اور عصرِ حاضر کے عالمی مسائل ایک تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ پیش کیا۔ کانفرنس کے اِس سیشن کی صدارت سیکرٹری محکمہ اوقاف ومذہبی اُمور پنجاب ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری نے کی جب کہ مہمان اعزاز ترکی کے ڈاکٹر عبد الحمید برشک تھے۔ کانفرنس سے ملکی وبین الاقوامی ماہرینِ تصوف نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس کے مندوبین کو اعزازی شیلڈ اور کشف المحجوب کا خصوصی ہزاری ایڈیشن پیش کیا گیا۔

 

WhatsApp Image 2025-09-04 at 3.08.08 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.