About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB will continue its efforts of international cooperation and networking, Dr Abid Shahzad

پی آر او نمبر 23/19
مورخہ 16.01.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بین الاقوامی روابط کو فروغ دیتے ہوئے، ڈیپارٹمنٹ آف پراجیکٹ اینڈ آپریشن مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ سائنسز اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکیجز، اسلامیہ ینیورسٹی بہاول پور نے ایم ایس سپلائی چین منیجمنٹ کے طلباء محمد سلیم اور فیصل جمیل کو فیکلٹی آف لاجسٹکس  اینڈ ڈیجیٹل سپلائی چین ناریسوان یونیورسٹی آف تھائی لینڈ میں بھیجا ہے۔ اِن طلباء کو سمسٹر تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے تھائی لینڈ کی ناریسوان یونیورسٹی تھائی لینڈ سےسو فیصد اسکالرشپ دی گئی ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی رہنمائی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل لنکیجز طلباء کو بین الاقوامی سطح پر اعلی تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔  ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ  پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز ڈاکٹر عابد شہزاد اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد شفیق نے اس تعاون کو عملی جامہ پہنانے میں شاندار کردار ادا کیا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز نے کہا کہ انکا شعبہ وائس چانسلر کی سرپرستی میں بین الاقوامی تعاون اور نیٹ ورکنگ کی اپنی اِن کاوشوں کو جاری رکھے گا۔


nareswan uni thai

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.