About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob meets Governor Punjab at Governor Camp Office Bahawalpur

پی آر او نمبر 236/22

 مورخہ13.07.2022

پبلک ریلیشنز آفس،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

انجینئر محمد بلیغ الرحمن گورنرپنجاب و چانسلر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور زراعت کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تحقیقی سرگرمیاں بہت مثالی ہیں۔ گورنر سیکرٹریٹ ان سرگرمیوں میں توسیع  اور صوبائی و وفاقی حکومت سے مالی مدد کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ گورنر پنجاب نے ان خیالات کا اظہار آج وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محبوب سے گورنر کیمپ آفس بہاول پور میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اساتذہ، ملازمین اور طلباء وطالبات کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو لپور کی ترقی وتوسیع، تدریسی وتحقیقی سرگرمیاں اور ترقیاتی منصوبے قابل تحسین ہیں اور وہ اس سلسلے میں اپنی جانب سے مکمل تائید وحمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کے تین منصوبوں کپاس کے بیجوں پر تحقیق، سویا بین اور مکئی کی انٹر کراپنگ اور چولستان میں بارشوں میں اضافے کے ذریعے ایگر و اکنامک زون کے قیام کے منصوبے کے لئے یونیورسٹی کی خاص طور پر مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا انٹر یونیورسٹی کنسورشیم بہت خوش آئند اقدام ہے ۔ اس کنسورشیم کو گورنر سیکرٹریٹ کی سرپرستی میں آگے بڑھایا جائگا۔ انہوں نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ جلد ہی وائس چانسلر کانفرنس منعقد کی جائے اور اس میں تین موضوعات کوالٹی آف ایجوکیشن، فنانشل مینجمنٹ اور موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے موضوع کو خاص طور پر ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور اس حوالے سے ورکنگ پیپر مکمل کیا جائے۔ گورنر پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء وطالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار ساز ی پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ وہ عملی زندگی میں معاشرے کی بھلائی اور ترقی کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

288223968_118885060856617_3382622648784329746_n

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.