About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB upgrades Sports facilities

پی آر او نمبر 122/20،مورخہ27جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ سپورٹس کیمپلکس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔ فیکلٹی اور طلباء وطالبات کو فٹنس کے لیے بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی جوتمام جامعات میں اپنی مثال آپ ہوں۔ جمنیزیم میں انڈور کھیلوں کے لیے جدید ترین سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔ فٹنس مشینوں کی دستیابی سے طلباء کو فٹنس کے لیے سامان ہمہ وقت دستیاب ہوگا۔ سپورٹس کیمپلکس کے مرکز ی ہال کے فرش کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے جلد ہی سینتھیٹک کلاس کوٹنگ کر دی جائے گی۔ سوئمنگ پول، شوٹنگ ایریا اور کرکٹ پویلین کی تعمیر شروع کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، والی بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال اور مارشل آرٹس کے لیے جدید ترین سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ نے کہا کہ کووڈ 19کے بحرانی دور میں انہوں نے وائس چانسلر کی ہدایت پر سپورٹس کیمپلکس کی اپ گریڈیشن کے لیے کام جاری رکھا اور آئندہ سمسٹر کے آغاز پر طلباء وطالبات کھیلوں کی بہترین سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ 

Fitness machines of IUB Sports Complex


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.