About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Taking Proper Online Classes During Pandemic

پی ار آو نمبر 208/21،مورخہ04/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاول پور () شعبہ میڈیا سٹڈیز کے طلبہ  واساتذہ کوڈ19  میں فزیکل کلاسز پہ پابندی کے بعد آن لائین کلاسز اپنے معمول کے ٹائم ٹیبل اور کورس آوٹ لائن کے مطابق جاری  رکھے ہوئے ہیں۔تمام پروفیسر ز  مشکل کی اس گھڑی میں عمومی جب کہ میدیا سٹڈیز کے اساتذہ خصوصی طور پہ اپنی شبانہ روز محنت کے بل پہ نوجوان طبقہ کے نمائندہ افراد یعنی سٹوڈنٹس کو نا صرف انکے تعلیمی تقاضوں کی تکمیل میں راہ نمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں بلکہ طلبہ کو منفرد مثبت کار آمد سرگرمیوں میں شامل کر کے انہیں نفسیاتی طور پہ کسی عارضہ میں مبتلا ہونے سے بھی بچانے کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد شہزاد، ڈائریکٹر۔کمیونٹی براڈ کاسٹنگ ٹی وی اینڈ ریڈیو،  نے ائی یو بی میں جاری آن لائن سرگرمیوں کے تناظر میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یو نیور سٹی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں آئی یو بی میں حتی المقدور جدید ترین آئی ٹی  سے متعلق فنی سہولیات مہیا کی جاچکی ہیں۔ وائس چانسلر ائی یو بی کی متوازن اور مساویانہ پالیسی سے ہر طالب علم، استاد اور انتظامیہ کے تمام آفیسر اور معاون اہلکار برابر مستفید ہور ہے ہیں۔ان تمام طبقات کا اطمینان ہی جامعہ کی انتہائی سبک رفتار تعمیر و ترقی کا موجب بنا ہوا ہے۔آج یونی ورسٹی کے تمام شعبے آن لائین بیس کلاسز کے ساتھ ساتھ ویبی نار کانفرنسوں،تو سیعی لیکچر ز،دستاویزی شارٹ فلموں، آڈیو ویڈیو آلات کے استعمال سے ابلاغی تقاضوں کے عملی فروغ میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہاہے۔

WhatsApp Image 2021-05-04 at 8.20.57 AM (1)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.