About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Sports Arena A Day with Olympian Samiullah Khan

پی آر او نمبر295/20، مورخہ 02-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی اولپمین اور فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ جہد مسلسل اور یقین محکم سے ہر منزل آسان ہو جاتی ہے۔ انسان کو کامیابی کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کوششوں کو رائیگاں نہیں جانے دیتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمیع اللہ خان نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اُن کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے شکرگزار ہیں۔ ہاکی کے میدان میں اپنی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک اور محنت کی بدولت پاکستان کی قومی ٹیم میں اولمپکس، عالمی کپ اور ایشین گیمز میں بار بار فتوحات حاصل کیں۔ مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ دیانت سے اُنہیں اعتماد حاصل ہوا اور انہوں نے یورپ اور ایشیا ء میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور اُن کا آبائی شہر ہونے کے باعث ہمیشہ اُن کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ اِسی شہر میں اپنے چچا مطیع اللہ خان سے بھائیوں ہدایت اللہ خان اور کلیم اللہ خان کے ہمراہ ہاکی کے اسرار ورموز سیکھے اور قومی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا بہاول پور میں آنکھوں کے بڑے ہسپتا ل کی بنیاد رکھی جہاں سے ہزاروں مریض مستفید ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ بھرپور یقین کے ساتھ کسی بھی میدان میں عملی جدوجہد کا آغاز کریں اور کامیابی کے لیے خدا پر بھروسہ کریں، یہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی چیئر مین شعبہ مطالعہ پاکستان و نیشنل کرکٹ ایمپائز نے کہا وائس چانسلر کی ہدایت پر کرکٹ ایرینا کے نام سے مستقل بنیادوں پر ایک پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے قومی ہیروز کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور کو مدعو کیا جائے گا اور وہ اپنی کامیابی اور کامرانیوں سے اساتذہ اور طلباء کا حوصلہ بڑھائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ڈین فیکلٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، پروفیسر ڈاکٹر ایوب ججہ،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق اور معززین ملک حبیب اللہ بھٹہ، ریاض الحق بھٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول پور، زبیر ربانی ڈائریکٹر میوزیم بہاول پور، مقصود جاوید انچارج ڈرنگ اسٹڈیم بہاول پور، میڈیا کے نمائندوں، اساتذہ، افسران اور طلباء وطالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ 

Sami Ullah Khan Renonwed Olymian

Sami Ullah Khan Renonwed Olymian program

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.