About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB organized a seminar titled "مسلئہ کشمیر، ماضی، حال، اور مستقبل” in connection with Kashmir Solidarity Day

پی آر او نمبر 42/24
مؤرخہ 04.02.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس آفئیرز کشمیر اور نظریہ پاکستان سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کامیاب جواں مرکز بغداد الجديد کیمپس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے "مسلئہ کشمیر، ماضی، حال، اور مستقبل کے عنوان کے تحت ایک سیمنار کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اساتذہ طلبہ اور مہمانوں نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض ملاحت عارف نے سر انجام دیئے۔ سیمنار میں کشمیر اور نظریہ پاکستان سوسائٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر رمضان طاہر کاشمیری نے مسئلہ کشمیر ماضی حال اور اس کے مستقبل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس مسئلے کی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر دراصل تکمیل پاکستان کا ادھورا ایجنڈا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ26 اکتوبر 1947ء کو مہاراجہ نے بھارت سے مدد چاہتے ہوئے کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کر دیئے تھے تاہم یہ الحاق مشروط تھا کہ جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے کشمیر میں رائے شماری ہو گی ۔اس کے نتیجے میں پورے کشمیر میں غم و وغصے کی ایک لہر دوڑ گئی جس کو کچلنے کے لیے 
27 اکتوبر 1947ء کوبھارت نے اپنی فوجیں ہوائی جہازوں کے ذریعے سری نگر میں اتار دیں تاکہ کشمیر میں ہونے والی بغاوت کو کچلا جا سکے۔ لیکن بھارت اس میں بری طرح ناکام ہوا اور  پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی جنگ ہوئی۔ بھارت نے کشمیر کو ہاتھ سے نکلتا دیکھتے ہوئے بوکھلاہٹ کے عالم میں یکم جنوری 1948ءکو  مسئلہ کشمیر پر اقوام ِ متحدہ سے مدد مانگی ۔ 5 فروری 1948ء کو اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کے ذریعے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تاکہ وہاں رائے شماری کرائی جا سکے۔ لیکن اس پر ہنوز عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔ 5 فروری کا دن ہر سال اسی لیے منایا جاتا ہے کہ اقوام عالم کو یہ یاد دلایا جائے کہ وہ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کروائیں۔ سیمنار سے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدنان بخاری، ڈاکٹر مظہر عباس شعبہ اردو ، راشد سعیدی لیکچرار شعبہ اردو نے بھی خطاب کیا اور مسلئہ کشمیر کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ سیمنار سے آن لائن اور ویڈیوز پیغامات کے ذریعے حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے بڑے پوتے بیرسٹر آزاد اقبال نے اپنے پیغام میں خطبہ آلہ آباد ، علامہ اقبال اور کشمیر پر پُرمغز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا جو ایک الگ اسلامی ریاست کا تصور تھا اس تصویر میں ابھی کشمیر کا رنگ ادھورا ہے۔بانی حکومت آزاد جموں و کشمیر اور آزادکشمیر کے پہلے صدر بیرسٹر سردار محمد ابراہیم خان کے پوتے حسن ابراہیم نے اپنے پیغام میں اپنے دادا کی منظور کردہ 19جولائی 1947ء کی قرارداد الحاق پاکستان پر گفتگو کی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور  یوم یکجہتی کے سلسلے میں مختلف پروگرامز کے انعقاد پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی سرپرستی و کشمیر اور  نظریہ پاکستان سوسائٹی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پر ایڈوائزر کشمیر اور  نظریہ پاکستان سوسائٹی نے مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

 

kashmir solidarity day seminar at KJM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.