About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB organized a national song competition on the occasion of Independence Day 2025.

پی آر او نمبر 338/25
مؤرخہ 04.09.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
آئی یو بی پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالہ سے ملی نغموں کا مقابلہ بعنوان نغمہ آزادی کا انعقاد عباسیہ کیمپس میں کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت اور پاکستان سے اپنی ملی محبت کا ثبوت دیا۔ اس مقابلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے طلباوطالبات نے حصہ لیا اور سامعین سے داد وصول کی۔ اس مقابلہ کے دو راؤنڈز میں پہلا آڈیشن راؤنڈ پار کرنے کے بعد دس بہترین طلباوطالبات کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ اس مقابلہ میں منصف کے فرائض بہاولپور کی خوب صورت آواز محمد ارسلان گورائیہ نے کئے۔ اس مقابلہ میں تیسرا انعام محمد اویس الرحمن، دوسرا نعام محمد وقاص اقبال اور اول انعام کی حقدار نوشابہ نے حاصل کیا۔ مقابلہ کے اختتام پر ایڈوائزر پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی ڈاکٹر محمد آصف ندیم نے طلباو طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

 

WhatsApp Image 2025-09-04 at 3.09.16 PM

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.