About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

IUB leadership and students paid tribute to the country's martyrs during the 1st year of Marka-e-Haq Bunyan-un-Marsoos

بہاولپور میں معرکۂ حق “بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ پر پروقار تقریب منعقد وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی شرکت، طلباء اور اساتذہ نے شہداءِ وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ 

تقریب میں شرکاء نے شہداءِ وطن کی عظیم قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ 
اساتذہ اور طلباء نے “معرکۂ حق بنیان مرصوص” کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیوں اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔ 

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے ہم سب متحد رہیں گے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ 

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں نوجوان نسل کو قومی تاریخ سے آگاہی اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔ 

تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

32

 

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.