About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB has made significant progress in teaching & research in chemical and biological sciences in the last 3 years

پی آر او نمبر 23/15
 مورخہ 12.01.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کیمیائی اور حیاتیاتی سائنسز میں تدریس اور تحقیق میں گزشتہ تین برسوں میں نمایاں ترقی کی ہے جس کا اظہار ٹائم ہائر ایجوکیشن کی حالیہ رینکنگ 2022 میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں اس فیکلٹی میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کے لئے وسائل فراہم کیے گئے اور حال ہی میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ہونے والی تحقیقی مقابلے میں فیکلٹی ممبر ڈاکٹر ثمینہ اعجاز نے  پنجاب کی تمام جامعات میں اول پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے قیام سے کیمسٹری اور بائیو کیمسٹری اور بائیو انفارمیٹکس جیسے جدید ترین موضوعات پر نہ صرف تدریس کے معیار میں بہتری ہوئی بلکہ تحقیق بھی  عالمی سطح کی  ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گریجویٹس کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کورسز پڑھائے جا رہے ہیں اور ان کو اس طرح کی تحقیق کی طرف ترغیب دی جا رہی ہے جن کی صنعتی اور دیگر  اِداروں میں ضرورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحقیقی سرگرمیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا نام نمایاں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار سمسٹر میں بی ایس پروگراموں میں داخلے جاری ہیں اُن میں بی ایس باٹنی، بی ایس کیمسٹری، بی ایس  زوالوجی، بی ایس بائیو کیمسٹری، بی ایس ٹیکنالوجی اور بی ایس بائیو انفارمیشن شامل ہیں۔ آن لائن داخلوں کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ eportal.iub.edu.pk پر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔


SA

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.