پی آر او نمبر 123/20،مورخہ29جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمود نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس، ڈائریکٹر خواجہ فرید چیئر اور چیئر مین شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو کو اکادمی ادبیات پاکستان کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامز دکیا ہے۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلرنے اُن کی نامزدگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ادب کی دنیا میں فعال انداز سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ادیبوں کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔