About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB and BINO Sign MOU to Collaborate in the Field of Medical Physics and Awareness on Breast Cancer

PRO No. 241/PR

Date: 24/09/2020

Public Relations Office

The Islamia University of Bahawalpur

 

The Islamia University of Bahawalpur and Bahawalpur Institute of Nuclear Medicine and Oncology will promote collaboration in the field of Physics, screening and awareness of breast cancer. This was finalized during a meeting of Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor and Dr. Shahab Fatmi, Director during a meeting at Bahawalpur Institute of Nuclear Medicine and Oncology. On this occasion, a ceremony was held to sign MOU between the two organizations. Bahawalpur Institute of Nuclear Medicine and Oncology will facilitate students and researchers of the Islamia University of Bahawalpur in research activities and will provide necessary training in this regard. Medical doctors and practitioners of Bahawalpur Institute of Nuclear Medicine and Oncology will perform teaching in relevant university departments. Similarly, the social work department of the Islamia University of Bahawalpur will organize screening and awareness camps for breast cancer. On this occasion Dr. Kokab Jabeen, Prof. Dr. Muhammad Ashraf, Prof. Dr. Muazzam Jameel, Prof. Dr. Saeed Ahmed Buzdar, Syed Nasim Jafery, Dr. Rana Muhammad Tariq and representative of civil society and media persons were present.

MOU with BINO

پی آر او نمبر241/20، مورخہ 24-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پورانسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی نے میڈیکل فزکس کے شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں آج بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اور ڈاکٹر شہاب فاطمی ڈائریکٹر بینو نے اپنے اِداروں کی جانب سے دستخط کیے۔ اس موقع پر طے پایا گیا کہ شعبہ فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی تدریسی اور تحقیقی مقاصد کے لیے اشتراکِ عمل کریں گے۔ بینو جامعہ اسلامیہ شعبہ فزکس کے بی ایس، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو تحقیقی سہولیات مہیا کرے گی اور ایسے طلبہ وطالبات کو اسناد بھی عطا کی جائیں گی۔ بینو کے افسران اور میڈیکل پروفیشنلز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں درس وتدریس سے مستفید ہو سکیں گے اور لیکچرز بھی دے سکیں گے اور بطور نگران و ممتحنین بھی خدمات سرانجام دیں گے۔ بینو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو مختلف تحقیقی معیارات کے سلسلے میں معاونت بھی کرے گی۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور اور  بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی کا باہمی تعاون 20سال کے طویل عرصے تک محیط ہے جسے اب باقاعدہ دستاویزی شکل دے کر مربوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے علاقے میں بینو کی خدمات خصوصاً کینسر کے علاج میں جدید طریقہ کار متعارف کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر شہاب فاطمی ڈائریکٹر بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی نے وائس چانسلر کے دورے کو سراہا اور کہا کہ مفاہمتی یادداشت سے دونوں اِداروں کے مابین تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں اِدارے خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق سکریننگ کیمپ اور آگاہی سیمینار بھی منعقد کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر کوکب جبین نے بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف، ڈین فیکل ٹی آف سائنس، پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، رجسٹرار، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، چیئر مین شعبہ فزکس، بہاول پور کینسر سوسائٹی کے عہدیداران سید نسیم جعفری، ڈاکٹر رانا محمد طارق سابق صدر دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چوہدری محمد علی سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سول سوسائٹی کے نمائندے اور میڈیا کے افراد موجود تھے۔ بعد ازاں وائس چانسلر نے ڈاکٹر شہاب فاطمی کے ہمراہ بہاول پور انسٹی ٹیوٹ آف نیو کلیئر میڈیسن اینڈ آنکالوجی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے فراہم کی گئی جدید ترین طبی سہولیات کو سراہا۔

BINO MOU 1

BINO MOU 3

BINO MOU 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.