About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB Additional Director International Linkages Dr. Hafiz Masood Azhar met the Saudi Ambassador Nawaf bin Said Al-Malki

پی آر نمبر 375/22
مورخہ 04/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹر نیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کی سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سعودی جامعات کے درمیان تعلیمی و تدریسی معاملات میں  تعاون پر اتفاق
ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فضیلۃ الشیخ جناب ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر حفظہ اللہ تعالی نے اسلام آباد میں خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور مملکت سعودی عربیہ کے سفیر سعادۃ الاستاذ نواف بن سعید المالکی حفظہ اللہ تعالی کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قومی دن نیشنل ڈے کی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا انعقاد سعودی سفارت خانہ کی طرف سے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیا۔ کورونا کی وجہ سے تین سال کے بعد منعقد کی گئی اس تقریب میں ملک بھر سے چیدہ چنیدہ افراد کو مدعو کیا گیاتھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین سینٹ جناب صادق سنجرانی تھے۔ تقریب میں ملک بھر سے اعلی فوجی حکام، حکومتی عہدیداران، علماء کرام، سیاسی  زعماء سفارتی شخصیات اور معروف سینیٹرز نے شرکت کی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی نمائندگی فضیلۃ الشیخ  ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر حفظہ اللہ تعالی رئیس المجلس الاسلامی پاکستان نے کی۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی حفظہ اللہ تعالی سے ملاقات میں ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سعودی جامعات میں باہمی تعاون،  بیرون ملک سے عرب طلبہ کی اسلامیہ یونیورسٹی میں تعلیمی مقاصد کے لیے آمد اور سعودی عرب کی مختلف جامعات میں پاکستانی طلبہ کے لیے سکالر شپ پروگرام کو وسعت دینے اور ان میں آسانیاں  پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس سلسلہ میں بہت جلد پیش رفت بارے خوشخبری سنائی۔ ایڈیشنل ڈایکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی طرف سے اس مبارک موقع پر سعودی حکومت، عوام، سفارت خانہ کے متعلقین، پاکستان میں مقیم سعودی ہاشندوں اور سفیر محترم کو مبارک باد اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کیلئے انتہائی مخلصانہ جذبات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فریقین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سعودی سفارت خانہ کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے وائس چانسلر صاحب کی طرف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے مدعو کیا ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کی دعوت پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے مستقبل قریب میں جلد ہی یونیورسٹی دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.