About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

IUB achieved the Status of Fourth Generation


پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرنمنٹ سائنس کہا ہے کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں جامعہ اسلامیہ فورتھ جنریشن یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ یونیورسٹی میں تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا نام عالمی درجہ بندی میں شامل ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی نے کپاس کی فصل پر تحقیق اور نئے بیجوں کی دریافت میں ملک بھر میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل کپاس کی ورائٹؤں آی یو بی 222، آئی یو بی 13 اور ایم ایم 58 کی فروخت کے حقوق سنکراپ اور ایویول گروپ کو ایک معاہدے کے تحت دئے گئے تھے۔ جن سے یونیورسٹی کو  بطور رائلٹی 100 ملین روپے کی سالانہ آمدنی ہوگی۔ اس سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے اور گذشتہ روز یونیورسٹی کو ابتدائی طور پر 3 ملین روپے کی رقم موصول ہو گئی۔ وائس چانسلر نے اس پیشرفت کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لیے تحقیقی میدان میں کامیابی کا پہلا زینہ قرار دیا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔pic 1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.