About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Islamia University of Bahawalpur and Radio Pakistan Bahawalpur organized a Mehfil-e-Naat in Radio Pakistan Studio

 ریڈیو پاکستان بہاول پور اور اسلامیہ یونیورسٹی کے اشتراک سے ماہ مبارک ربیع الاوّل کے سلسلے میں ”اسم محمدؐ شاد رکھتا ہے مجھے“ کے عنوان سے خصوصی محفل نعت ریڈیو پاکستان کے سٹوڈیوز میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژن بھر سے تعلق رکھنے مردوخواتین نعت خواں حضرات نے بارگاہ سید الکونینؐ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس خصوصی محفل نعت کو براہ ِ راست ریڈیو پاکستان بہاول پور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے فیس بک پیج پر نشر کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے ”رسول اللہؐ- محبت اور امن کے پیامبر“ کے موضوع پر مفصل اظہار خیال کیا جبکہ معروف عالمِ دین قاضی غلام ابوبکر نے ”ملکی معاشی استحکام کے لیے حکمت عملی- سیرۃ النبیؐ کی روشنی میں“ کے موضوع پر مقالہ پیش کیا۔خصوصی محفل نعت میں شہربھر سے معروف سماجی، علمی اور ادبی شخصیات جن میں پروفیسر ڈاکٹر منیر اظہر،سیرت نگار اور محقق خورشید ناظر،سماجی شخصیت جعفر حسین گیلانی،چیئرمین میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد شہزاد، صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس سید محمد لطیف شاہ، عمران بھنڈر اور صدر آواز فورم سعید طاہر سمیت ریڈیو کے آرٹسٹوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری محمد اقبال نے حاصل کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سجیلہ کوثر نے نقابت کے فرائض انجام دئیے۔ نعت خواں حضرات میں ملک عبدالمصطفیٰ سعیدی، آصف رشید قادری، ساجد علی تبسم، ابوبکر صدیق، ثمینہ رفیق، نادیہ کنول، تاثیر فاطمہ، عائشہ منیر، اسماعیل عباسی اور فیض رسول پنجتنی شامل ہیں۔ خصوصی محفلِ نعت کی ریکارڈنگ 12ربیع الاوّل کو شام سات بجکر 10منٹ پر نشر کی جائے گی۔

 

IU and RP seminar

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.