About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Webinar

پی آر او نمبر 121/20،مورخہ28جون 2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور جمہوریہ قازقستان کے سفارخانے کے اشتراک سے قازقستان کے پہلے صدر جناب نور سلطان نذر بائیوف کی قیادت اور ملک کے ترقی کے لیے بے مثال خدمات پر خصوصی ویبنار منعقد ہوا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان میں قازقستان کے سفیر جناب اکان رحمت اللہ، میجر جنرل (ر) سید خالد عامر جعفری صدر سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز، ڈاکٹر شبیر احمد ڈائریکٹر ایریا اسٹڈیی سینٹرپشاور اور ڈاکٹر ثوبیہ خرم ڈائریکٹر لنکجز پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اس موقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اس موقع پر قازقستان کے بانی صدر جناب نور سلطان نذر بائیوف کی ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چوتھا ملک تھا جس نے قازقستان کو تسلیم کیا اور شروع سے بھی دونوں ممالک کے درمیان پُر جوش سفارتی، سماجی، ثقافتی اور معاشری تعلقات رہے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما کی طرح جناب نور سلطان نذر بائیوف نے بھی اپنی قوم کی ترقی اور بھلائی کے لیے بھرپور رہنمائی کی اور اپنے ملک کو ایک ترقی یافتہ خوشحال اور فلاحی ریاست میں تبدیل کر دیا۔ 

Webinar of Center for Global

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.