About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Translation Day was celebrated by the Islamia University of Bahawalpur

30th Septermber  International Translation Day

On 30th September every year, translation day is celebrated all over the world to appreciate the incredible work of translators around the world who bridge the gaps between languages, cultures, and people. In this connection department of Translation Studies, Islamia University of Bahawalpur organized a seminar. Dean Faculty of Islamic Learning Prof Dr Sheikh Shafiq ul Rahman said that translation is not merely about converting words; it's about capturing the essence, nuance, and beauty of one language and making it accessible to another. Other speakers said that translators are the unsung heroes behind our favourite books, movies, and global communication. They open doors to different cultures, allowing us to explore diverse perspectives, stories, and ideas. Without them, our world would be a much smaller and less connected place.
On this day, faculty and students of the Islamia University of Bahawalpur pay their gratitude to the talented translators who dedicate their skills to fostering understanding and unity across the globe.

 

           world translate day 2023

 

 

                           

30 ستمبر ترجمے کا عالمی دن

ہر سال 30 ستمبر دنیا بھر میں ترجمے کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے تا کہ اس موقع پر دنیا بھر کے ترجمہ نگاروں کی قابل قدر محنت کو سلام پیش کیا جائے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دوسری زبانوں، ثقافتوں، اور لوگوں کے درمیان کے فاصلوں کو کم کرتے ہیں۔ اساتذہ شعبہ علومِ ترجمہ، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سیمینار منعقد کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈین اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے کہا کہ ترجمہ صرف الفاظ کو تبدیل کرنے کا نام نہیں؛ بلکہ یہ ایک زبان کے انداز بیاں، دقیق معانی و مفاہیم، اور اظہار کی خوبصورتی کو دوسری زبان کی طرف منتقل کرنے کا نام ہے۔ترجمہ نگار دنیا بھر کی اہم کتابوں، ادبی فن پاروں، اور ثقافتی قدروں کو  ایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل کرنے کا اہم کام سر انجام دیتے ہیں۔ وہ ہمارے لیے مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے دروازے کھولتے ہیں، ہمیں مختلف نقطے نظر، واقعات، اور خیالات سے استفادہ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ان کے بغیر، ہماری دنیا غیر مربوط، محدود اور ادھوری ہے۔آئیے آج مل کر ترجمہ نگاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مختلف  قوموں، ملکوں اور ثقافتوں کو باہمی طور پر سمجھنے اور جوڑنے کے لیے اپنی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ چاہے آپ ایک پیشہ ور مترجم ہوں یا زبان کی طاقت سے شناسائی رکھتے ہوں، تو آئیں اور آج کے دن ترجمہ نگاری جیسے اہم پیشے کی علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے قدردانی کریں۔بین الاقوامی ترجمہ دن کی مناسبت سے تمام ترجمہ نگاروں اور علم ترجمہ کے ماہرین کو خراج تحسن پیش کرتے ہیں۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.