About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

International Mother Language Day was celebrated at the Islamia University of Bahawalpur

پی آر او نمبر 23/78
مورخہ 21.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
انسانی شخصیت کی تشکیل میں مادری زبان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ جن معاشروں میں دانش ور اپنی دھرتی اور مادری زبان کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں وہاں کی نسلیں اپنی ثقافت، زبان اور اپنی تاریخ پر فخر کرتی ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی جامعات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور زبانوں کی تدریس اور تحقیق میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو نے کہا کہ آرٹس فیکلٹی کے اساتذہ زبانوں سے متعلق تحقیق اور تصانیف کی بنیاد پر قومی اور بین الاقوامی سطح کی شناخت کے حامل ہیں۔ انہوں نے لسانیات کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں موجود مختلف ماں بولیوں کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا اور ماں بولی کی ترویج واشاعت پر زور دیا نیز آگاہ کیا کہ ماں بولی کا تحفظ اور فروغ کیسے ممکن ہے۔ ڈاکٹر رفیق السلام نے  بھی مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ما ں بولی کے حوالے سے شعبہ اقبالیات کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.