About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

In connection with celebrating Pakistan Day, Islamia University of Bahawalpur is organizing various programs

پریس ریلیز
  بہاول پور:19/ مارچ ( ) یوم پاکستان کو جوش و خروش اور ملی جذبے کے تحت منانے کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی۔ یوم پاکستان کے موضوع پر غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس بہاول پورمیں اردو اور انگریزی مباحثے کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر مہمان خصوصی تھے۔ مہمانان اعزاز میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد عدنان بخاری، ایڈوائزر آئی یو بی سٹوڈنٹس سوسائٹی ڈاکٹر محمد آصف ندیم، کوایڈوائزر آئی یو بی سٹوڈنٹس سوسائٹی ڈاکٹر محمد محسن زمان اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر نوشین ملک شامل تھے۔ دریں اثناء ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز نے بتایا کہ یوم پاکستان کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے اردو اور انگریزی مباحثے سمیت اردو اور انگریزی مضمون نویسی، شاعری، ڈرامہ، ملی نغموں، پینٹنگ، پوسٹر، خطاطی کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طلبا وطالبات نے آئی ایس پی آر کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز سے خصوصی پیغامات بھی ریکارڈ کرائے ہیں۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدنان بخاری نے بتایا کہ یونیورسٹی کی مختلف سوسائٹیاں جن میں کشمیر اور نظریہ پاکستان سوسائٹی، ڈیبیٹنگ سوسائٹی، لٹریری سوسائٹی، پرفارمنگ آرٹس اینڈ فوٹوگرافی سوسائٹی وغیرہ کے طلباو طالبات اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں مختلف پروگراموں کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

prepration

prepration 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.