About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Ceremony to pay tribute to Martyrs of Pak Army

پی آر او نمبر209/20، مورخہ 03-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور


یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے صدارت کی جبکہ پاک فوج کے شہدا کے ورثا اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیااور اپنے والدین اور عزیز واقرباء کو سرخرو کیا۔انہوں نے تاریخ اسلام کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے شہداء کی عظمت بیان کی اور جذبہ شہادت، قوت ایمانی اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کیپٹن حسان عابد کے والد ڈاکٹرمحمد عابد نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شہید کپیٹن حسان عابد بہاول پور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 2002میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا اور پی ایم اے لانگ کورس کے بعد بہت سے آپریشنز میں حصہ لیا۔ 8جنوری 2011میں انہوں نے ایک معرکے میں بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پائی اور اُنہیں تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ کیپٹن سہیل اکبر کے والد اکبر بھٹی نے بتایا کہ کیپٹن سہیل اکبر 11دسمبر1979کو بہاول پور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 14اکتوبر2001میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاک فوج میں ایک ماہر اور تجربہ کار پائلٹ تھے اور انہوں نے آپریشن المیزان اور آپریشن راہ راست میں اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور اِن آپریشنز میں ہیلی کاپٹر کو 300گھنٹے محو پرواز رکھا۔ 3جولائی 2009کو ایک دشوار گزار اور پُر خطر آپریشن کے دوران اس مرد آہن نے شہادت کا اعزاز حاصل کیا۔ اُن کی ہمت، ثابت قدمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعزاز میں اُنہیں تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ونگ کمانڈر خرم صمد کی اہلیہ شائستہ خرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر خرم صمد 18جون 1976کو کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1995میں پاک فضائیہ اکیڈمی رسال پور میں کمیشن حاصل کیا اور میاں والی میں پوسٹنگ ہوئی جہاں پر انہوں نے معراج طیارہ اُڑانے میں مہارت حاصل کی۔ 3جون 2014کو ایک برواز کے دوران اُن کا طیارہ تکنیکی خرابی سے دوچار ہو گیا اور اُنہوں نے کمال مہارت سے طیارہ کو آبادی پر گرنے سے بچاتے ہوئے شہادت پائی۔ اس طرح انہوں نے سینکڑوں لوگوں کی جان بچائی۔ اُن کی بہادری اور جواں مردی کے اعتراف میں ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے معزز مہمانوں کو قرآنی خطاطی کے فن پارے پیش کیے۔ تقریب میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل ومیوزیم زبیر ربانی، سول سوسائٹی،میڈیا کے نمائندوں،اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ 

Tribute to Shudha 1

Tribute to Shudha 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.