About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Worthy Vice Chancellor Visits Rahim Yar Khan Campus

پی آر او نمبر248/20، مورخہ 29-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کیمپس جنوبی پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ ایک سال کے مختصر عرصے میں اساتذہ، طلبہ وطالبات اور شعبہ جات کی تعداد دو گنا کردی گئی ہے۔ حالیہ داخلوں میں 1300سے زائد طلبہ وطالبات نے داخلہ لیاجو ایک ریکارڈ ہے۔ اس وقت کیمپس میں طلبہ وطالبات کی تعداد 2500ہوگئی ہے۔ ہمارے ہاں بلوچستان اور سندھ کے ملحقہ علاقوں کے طلبہ وطالبات بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور مقامی نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے رحیم یار خان کیمپس میں نئے شعبہ جات قائم کئے گئے اور نئی فیکلٹی کی تعیناتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کیمپس کی اپ گریڈیشن کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ تمام لیبارٹریوں کوجدید سازو سامان سے لیس کیا جارہا ے۔طلباء اور فیکلٹی کے غیرمعمولی تعداد کے پیش نظر ہاسٹل اور بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا اور میڈیکل کی سہولیات بھی بڑھائی جائیں گی۔ جامعہ اسلامیہ کے 33فیصد سے زائد طلبہ وطالبات وظائف سے مستفید ہوتے ہیں۔ حکومت اس سلسلے میں فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے وظائف مہیا کر رہی ہے اور رحیم یار خان کے طلباء وطالبات بھی بڑی تعداد میں یقینا ان وظائف سے مستفید ہوں گے۔ کیمپس کے دورے کے دوران وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کیمپس میں انتطامی امور آئندہ سمسٹر میں طلباء وطالبات کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد سے ملاقات میں علاقے کی تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے رحیم یار خان کے دورے کے دوران وائس چانسلر نے رحیم یار خان کے مختلف تعلیمی اِداروں کا دورہ کیا اور سماجی و ادبی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی۔ 

 

VC Visit RYK Campus 1

VC Visit RYK Campus 2

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.