About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Governor Punjab Engr. M Baligh Ur Rehman has appreciated the joint intercropping project with Chinese universities

پی آر نمبر 403/22
 مورخہ 17/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور

گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور چینی جامعات کے مشترکہ انٹرکراپنگ برائے سویابین اور مکئی کے انٹرکراپنگ کے منصوبے کو ملکی معیشت کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار اور پولٹری فیڈ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سائنسدانوں کی جانب سے اس تحقیقی منصوبے پر پیش رفت اور چینی جامعات سے تحقیق میں اشتراک انتہائی خوش آئند عمل ہے۔ گورنر پنجاب نے اس بات کا اظہار وائس چانسلر سیکرٹریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں زرعی سائنسدان، زرعی فیکلٹی کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف انٹرکراپنگ ڈاکٹرمحمد علی رضا کی جانب سے ایک بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ انٹرکراپنگ کا منصوبہ سویابین اور مکئی کی مخلوط کاشت کا منصوبہ چین کی سیچوان زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے جاری ہے اور چینی سفارتخانے کی جانب سے اس تحقیقی منصوبے کو پاکستان کی معیشت کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اسے سی پیک منصوبوں میں شامل کیا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے نوجوان سائنسدان ڈاکٹر محمد علی رضا ڈائریکٹر نیشنل سنٹر فار انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی مکئی اور سویابین انٹرکراپنگ سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے گورنر پنجاب سیکرٹریٹ مکمل تائید اور حمایت کرے گا اور ہر فورم پر یونیورسٹی کی مدد کرے گا۔ بریفنگ کے دوران پر ووائس چانسلر، رجسٹرار، کنڑولر امتحانات، ڈینز اور سینئر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا کئی اور سویابین کی مخلوط کاشت کے ذریعے پاکستان میں سویابین کی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ جس سے خوردنی تیل کی درآمد پر ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ اسی طرح پولٹری فیڈ کی مد میں بھی اربوں ڈالرز کی بچت ہو گی اور زرعی معیشت کی استحکام ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے سویابین اور مکئی کی انٹرکراپنگ کی کاشت کے خیر پورٹامیوالی کے نزدیک اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے  ہونے والے تجربات سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا وہ بہاول پور چیمبر آف کامرس اور ملتان چیمبر آف کامرس اور متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو اس سلسلے میں پہلے ہی بریفنگ دے چکے ہیں اور وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اس تحقیقی منصوبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور اب جناب گورنر پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں یقین دہانی اور ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر چیئرپرسن پبلی کیشن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے چانسلر و گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو یونیورسٹی مطبوعات پیش کیں۔ پرنسپل کالج آرٹ اینڈ ڈیزائن ماریہ انصاری نے فیکلٹی ممبر سجاد نواز کے ہمراہ ایک تصویری فن پارہ پیش کیا۔

matboaat

 

 

tasverfaun

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.