About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

First Phase of training program for journalists concluded

پی آر او نمبر218/20، مورخہ 09-9-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور


اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پریس کلب بہاول پور کے اشتراک سے مقامی صحافیوں اور مختلف سرکاری اِداروں کے افسرانِ تعلقات عامہ کے لیے منعقدہ تین روزہ تربیتی پروگرام کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں 50صحافیوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں جدید رحجانات سے متعلق اساتذہ کرام اور ماہرین سے تربیت حاصل کی۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی معاشرے کے مختلف طبقات کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور شعبہ صحافت بھی ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی نے صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اس تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کا دائرہ بہاول پورڈویژن کے تینوں اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ خبر کو جامع اور مکمل تحقیق اور ذمہ داری کے بعد صحافتی اُصولوں کے مطابق شائع کیا جائے اور خبر کی اشاعت میں توازن کا پہلو قائم رہے۔ اختتامی سیشن سے صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر، فوکل پرسن ڈاکٹر محمد شہزاد اورسیکریٹری جنرل پریس کلب ریاض بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر ریسورس پرسنز اور ٹریننگ کے شرکاء میں شیلڈ ز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

Training Conclude Phse 1

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.