About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Fatima Jinnah Women Leadership Center and IUB organized a lecture series on women playing leadership roles

پی آر او نمبر 500/22
مورخہ 13.12.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
فاطمہ جناح ویمن لیڈر شپ سینٹر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کی لیکچر سیریز کا آغاز کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر منعقد ہونے والی اس سرگرمی کا مقصد خواتین اساتذہ، ملازمین اور طالبات کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کامیاب ترین خواتین کی عملی جدوجہد، کامیابی سے آگاہ کرنا ہے۔ اس سلسلے میں منعقد ہونے والی پہلی لیکچر سیریز میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنربہاول پور سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ اور پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ڈاکٹر سمیرا صالح نے اپنی عملی جدوجہد، چیلنجز، مواقعوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی قائد انہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد ہونے والی لیکچر سیریز اور تربیتی پروگرام کردار سازی کے ساتھ ساتھ استعداد کار میں اضافے کا باعث بننے گی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز، ڈاکٹر اظہر حسین ڈائریکٹر ایلومینائی آفیئرز، ڈاکٹر ثمر فہد ڈائریکٹر انیبلنگ سنٹر،ڈاکٹر شنہیرہ محمود اسسٹنٹ پروفیسر، کلثوم اخترلیکچرار، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔



FJWLC

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.