About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Farmer Convention

پی آر او نمبر299/20، مورخہ 04-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 7نومبر بروز ہفتہ کسان میلے کا انعقاد کرے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ا طہر محبوب کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عتیل، چوہدری تنویر محمود صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈائریکٹر ریسرچ (ORIC)پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے شرکت  کی۔ سیکریٹری زراعت ثاقب علی عتیل نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی زرعی تحقیق اور کسان کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ وائس چانسلر کی جانب سے کسانوں کو یونیورسٹی کے دورے کی دعوت اور زرعی تحقیق سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا اقدام انتہائی احسن ہے۔ کسان میلے کا انعقاد پالیسی سازوں،زرعی محققین اور کسانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں پر وہ مل بیٹھ کر زرعی مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے اور زرعی ترقی کے لیے اقدامات اُٹھانے میں مدد ملے گی۔ چوہدری تنویر محمود نے کہا کہ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہلے ہی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ یونیورسٹی کے زرعی ماہرین سے صنعت کار بھر پور استفادہ کر رہے ہیں اور کسان میلے کے انعقاد سے بزنس کمیونٹی کو زراعت کی ترقی اور کسانوں کی بھلائی کے لیے کام کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ کپاس پر تحقیق کے لیے وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق بڑے پیمانے پر کام جاری ہے اور حکومتی سطح پر بھی بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ کسانوں کو کپاس کے بیجوں، سفید مکھی اور وائرس سے بچاؤکے لیے بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

Kissan Convention Arrangmnets

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.