About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Exclusive Lecture on Seerat ul Nabi Peace Be Upon in connection with Hafta Shan e Rahmatal lil Alameen

پی آر او نمبر327/20، مورخہ 16-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ہفتہ شان رحمت الا العالمین کے سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں عہد نبوی ﷺ کے دور میں ریاستی وسماجی اِداروں کا نشووارتقاء کے موضوع پر نامور سکالر سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا اور پروفیسر ڈاکٹر اکرم چوہدری نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مرکزی آڈیٹویم میں توسیعی خطبہ دیا۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ و ڈائریکٹر سیرت چیئر، سید تابش الوری، ایڈیشنل کمشنرمہر خالد، ڈائریکٹر انفارمیشن ریاض الحق بھٹی اور دیگر معززین موجود تھے۔ ڈاکٹر اکرم چوہدری نے کہا کہ اپنے خطبے میں ریاست مدینہ کے سیاسی،سماجی،معاشی اور حربی امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ (خاتمین النبین) ریاست کے قیام کے بعد فوری طور پر مسلمانوں کی مردم شماری کروائی۔ آپ ﷺ کے دور میں ہی شہری سہولیات،کشادہ گلیوں پرمشتمل شہروں اور گلیوں کی بنیاد رکھی۔ آ پ ﷺ نے نصیحت فرمائی کہ شہروں کی آبادی حد سے بڑھنے نہ پائے۔ اس طرح انہوں نے سمارٹ شہروں کا آئیڈیا دیا جو انتظامی لحاظ سے آسان ہوتے ہیں اور بہتر طریقے سے رکھے جا سکتے ہیں۔ آپ ﷺ نے دفاعی امور پر بھی بھرپور توجہ دی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ریزرو فوج کا آئیڈیا دیا تاکہ دفاع کے لیے دستے ہمیشہ موجود رہیں۔ دفاعی نظام کی جدت پر بھی بھرپور توجہ دی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ دوامہ کی شکل میں بکتر بند گاڑی بنائی گئی جس نے مسلمانوں کی حربی صلاحیت کو کئی گنا بڑھا دیا۔ وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت پاک ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے۔ آپ ﷺ نے معاشرت، معیشت اور زندگی کے تمام امور پر ایک عملی مثال قائم کی جس کی بنیاد پر آج بھی ایک صالح معاشرے کی تشکیل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شان رحمت الاالعالمین ہفتہ کے سلسلے میں فیکلٹی اور طلباء وطالبات کی سطح پر سیمینار، قرأت اور نعت کے مقابلے اور دیگر تقریبات جاری ہیں۔ ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیرت چیئر آپ ﷺ کی تعلیمات کی نشرواشاعت کے لیے گزشتہ کئی دہائیوں سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں سات بین الاقوامی کانفرنسز منعقد کی جا چکی ہیں۔ وائس چانسلر کی ہدایت کی روشنی میں قومی سطح پر سیرت سیمیناراور کانفرنسز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مطبوعات جاری کی جاتی ہیں۔ ربیع الاول کے مہینے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے طلباء اور اساتذہ نے ڈویژنل سطح پر حسن قرأت اور نعت کے مقابلوں کی میزبانی کی۔ اسی طرح صوبائی سطح پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات نے نعت اور قرأت کے مقابلوں میں اول اور دوم پوزیشنیں حاصل کیں۔ اس موقع پر صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر اور سیکریٹری پریس کلب ریاضی احمد بلوچ نے معزز مہمانوں کو اجرک پیش کی۔

Hafta shane rehmat 1Hafta shane rehmat 2
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.