About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Dr. Mohammad Rafiqul Islam from IUB met with Director of Iqbal Academy Dr. Abdul Rauf Rafiqui in his office

پی آر او نمبر 462 /23
مورخہ 03.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) ڈاکٹر رفیق الاسلام، چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اقبال اکادمی پاکستان آمد
ڈاکٹر رفیق الاسلام نے ڈاکٹرعبدالرؤف رفیقی کو اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ڈاکٹر رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر رفیق الاسلام نے کہا کہ اقبالیات کا مطالعہ افراد اور معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور فکر اقبال کے عالمی سطح پر فروغ کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے جس میں بین الاقوامی اداروں اور جامعات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے معاہدے اور مختلف جامعات میں علامہ اقبال سٹڈی سنٹرز کا قیام شامل ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ اقبالیات کی کامیابیوں، عالمی سطح پر اقبالیاتی ادب کی پذیرائی کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ مزید برآں یہ بھی بتایا کہ شعبہ اقبالیات میں بی ایس، ایم فل اور ڈاکٹریٹ کی سطح  کے طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ڈاکٹر رفیق الاسلام نے ڈاکٹرعبدالرؤف رفیقی سے کہا کہ آپ کی سرپرستی اور تعاون سے شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو مزید وسعت اور فروغ فکر اقبال میں مدد ملے گی۔ اقبال اکادمی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مشترکہ پلیٹ فارم سے فکر اقبال کو قومی و بین الاقوامی سطح کے تعلیمی اداروں تک پہنچایا جائے گا۔ ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان نے فروغ فکر اقبال میں شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کردار کو سراہا۔ قومی و بین الاقوامی سطح پر اقبالیاتی ادب کا فروغ آپ کی علامہ محمد اقبال سے محبت اور ان کے کلام سے روحانی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے کلام اور فکر کو ملک بھر، ملک بھر سے باہر محبین اقبال اور نوجوانوں تک پہنچانے میں اقبال اکادمی پاکستان، شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ساتھ مکمل تعاون اور اقدامات کرے گی۔ اس حوالے سے اقبال اکادمی پاکستان جلد ہی علامہ محمد اقبال کے حوالے سے علمی و تحقیقی سطح پر ریسرچ، باہمی تعاون، رابطہ کاری بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کییجائیں گے۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد اصغر سیال، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اقبالیات بھی موجود تھے۔

 

dr rafiq met D iqbal academy

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.